کیرالہ سے داخل ہوتے ہوئے ساحلی کرناٹکا میں مانسون نے دی دستک۔ کرناٹکا میں پوری طرح مانسون شروع ہونے میں ہوسکتی ہے تاخیر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th June 2020, 6:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/جون (ایس او نیوز) حسب معمول جون کے آغاز میں ہی مانسون نے کیرالہ میں داخلہ لیااور پھر وہاں سے ہوتے ہوئے دودن پہلے ساحلی کرناٹکا میں دستک دی۔ جس کے ساتھ ہی مینگلور، اُڈپی، بھٹکل، کمٹہ اور کاروار وغیرہ علاقوں میں  موسلادھار بارش، طوفانی ہواؤں اور بادلوں کی گھن گھرج کے ساتھ مانسون نے اپنی آمد کا نقارہ بجایا۔

 محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چونکہ پچھلے دو دنوں سے کیرالہ میں مانسون تھوڑا کمزور پڑ گیا ہے اس لئے کرناٹکا میں پوری طرح مانسون کی بارش شروع ہونے میں تھوڑی سی تاخیر ہوسکتی ہے۔فی الحال جنوبی کینرا، اڈپی اور شمالی کینرا میں برسات ہوئی ہے اور 7 جون سے 9 جون کے درمیان بھاری مقدار میں برسات ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔     

 ایک طرف مانسون کی آمد سے کسانوں اور عام لوگوں کو راحت ملتی ہے تود وسری طرف سمندری ساحل سے قریب ترین علاقوں میں بسنے والوں کے لئے تشویش بڑھ جاتی ہے۔ ہر سال طوفان او رسمندری کٹاؤ سے درپیش خطرات کی فکرساحلی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرتی ہے۔اور امسال بھی حالات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔
    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی