18 جون کو ہونے والے سکینڈ پی یو انگریزی امتحان کو لے کر بھٹکل کالجس میں تیاریاں جاری؛ مکمل سہولیات فراہم کرنے ڈپٹی کمشنر کے احکامات؛ کوئی اسٹوڈینٹ امتحان دئے بغیر واپس نہ جانے پائے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2020, 2:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/ جون (ایس او نیوز)   کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی کا امتحان چلنے کےدوران اچانک کورونا وباء  کو لے کر  ہوئے لاک ڈاون سے  انگریزی کا ایک پرچہ باقی رہ گیا تھا جو 18 جون کو ہونے جارہا ہے، امتحان کو منعقد کرنے کے تعلق سے ہر ممکن احتیاطی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، کورونا وائرس  پر قابو پانے   ضروری  حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں اور تمام طلبا کو  تاکید کی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر ہی امتحان گاہ میں داخل ہوں، ہر امتحان گاہ کے باہر تھرمل اسکیننگ  کا انتظام کیا گیا ہے اور امتحانی مراکز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہال/بلاک  میں 12 طلبا سے زیادہ  کو نہیں بٹھائیں۔

18 جون کو ہونے والے آخری انگریزی سکینڈ پی یو سی پرچے کے لئے ریاستی حکومت نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ  لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے جو طلبا  اپنے امتحان سینٹر میں حاضر نہیں ہوسکتے اور دوسرے اضلاع میں واقع اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں  تو انہیں واپس  اُسی امتحان سینٹر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے علاقہ کے ہی امتحان سینٹر میں وہ انگریزی پرچہ دے سکتا ہے ، ایسے میں بہت ساروں نے اپلیکشن دے کر اپنے امتحانی مراکز کو تبدیل کردیا ہے اور  اپنے اپنے علاقہ میں ہی واقع امتحانی سینٹر میں امتحان  دینے   نئی ہال ٹکٹ  حاصل کرلی ہے۔

بھٹکل میں جملہ چار امتحانی مراکز ہیں جبکہ ضلع اُترکنڑا میں سکینڈ پی یو سی کے لئے  30 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں جملہ 13568 اسٹوڈینٹس امتحان میں شریک ہوں گے۔ ان طلبا میں 577 اسٹوڈینٹس ایسے ہیں جو دوسرے اضلاع سے  اپنا سینٹر تبدیل کراتے ہوئے  ضلع اُترکنڑا کے امتحانی مراکز  میں امتحان دیں گے۔ اسی طرح نو لوگ دوسری ریاست کے بھی ہیں جو اپنا اخری انگریزی پرچہ کرناٹک کے اُترکنڑا میں دیں گے۔

سکینڈ پی یو سی امتحان کو لے کر کاروار میں  منعقدہ میٹنگ میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے تمام تعلیمی آفسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ  طلبا کو امتحانات میں شریک ہونے ہرممکن سہولیات فراہم کریں، انہوں نے اس بات کی تاکید کی بھی ہے کہ کوئی بھی طالب علم امتحان دئے بغیر واپس نہ جاسکے، اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو ضلعی انتظامیہ  کے علم میں لاتے ہوئے  اُسے امتحان  میں بٹھائے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ضلع میں موسلادھار بارش جاری ہے، بارش کے چلتے الیکٹری سٹی بھی فیل ہونے کے امکانات ہیں، ایسے میں ہرممکن متبادل انتظام کیا جائے، بارش کی وجہ سے کوئی بھی طالب علم امتحان گاہ پہنچنے سے  محروم نہ ہونے پائے۔

دیگر امتحانی مراکز کی طرح بھٹکل انجمن کالج میں  بھی امتحان کو لے کر تمام تیاریاں جاری ہیں، آج منگل کو امتحان گاہ میں سینی ٹائزرس  کیا گیا ہے، بینچوں اور ڈیسکوں کو ترتیب سے رکھنے کے علاوہ اُن پر ہال ٹکٹ کے نمبرس وغیرہ  درج کئے گئے ہیں۔

تمام اسٹوڈینٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ  ایک گھنٹہ پہلے امتحان گاہ پہنچے کیونکہ ہر طالب علم  کی  تھرمل اسکیننگ ہوگی، اس کے بعد ہی امتحان گاہ میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی، اسی طرح  ہر اسٹوڈینٹس سے یہ بھی    کہا گیا ہے کہ وہ  فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر اپنے ساتھ لے جائیں۔ جو دوسرے اضلاع کی کالج کے اسٹودینٹس ہیں، اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ  اپنا امتحانی مرکز تبدیل  ہونے پر نئی ہال ٹکٹ  ویب سائٹ http://www.pue.kar.nic.in  سے ڈاون لوڈ کرکے اپنے ساتھ لے جائیں  ساتھ ساتھ اپنی کالج  کا شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ رکھیں۔

یاد رہے کہ سکینڈ پی یو کا انگریزی پرچہ 18 جون کو صبح 10:15 بجے شروع ہوگا اور ڈیڑھ بجے تک چلے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...