ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بے حد دلچسپ؛ ٹائی ہونے کے بعد سوپر اوور میں بھی اسکور برابر؛ باونڈریس زائد ہونے پر انگلینڈ پہلی مرتبہ بنا ورلڈ چیمپئن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th July 2019, 11:45 PM | عالمی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 14/جولائی (ایس او نیوز) لندن کے لارڈس میدان میں منعقد ورلڈ کپ 2019 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈرامائی انداز میں ٹائی ہونے کے بعد  انگلینڈ  نے سوپر اوور کے بعد نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے   میں شکست دے دی اور پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ فائنل مقابلہ اتنا دلچسپ اور کانٹے کا رہا کہ  پہلے  دونوں ٹیموں نے 241 بنانے پر میچ ٹائی ہوگیا تو سوپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں نے  15 رن بناکر شائقین کرکٹ کو  زبردست تفریح بخشی۔ مگر زائد باونڈریس لگانے کی  بنیاد پر  انگلینڈ کو   عالمی کپ کرکٹ کا چمپن قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کانٹے کی ٹکر والا  اور  سنسنی خیز فائنل میچ دیکھنے کو ملا جس میں  دونوں ٹیموں کا پرفارمینس نہایت شاندار تھا۔

آج کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پہلی بار ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا  شرف حاصل کیا  حالانکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم  اس سے پہلے تین مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی  لیکن ہر بار فائنل میں شکست سے دوچار ہوجاتی تھی، مگر   چوتھی مرتبہ انگلینڈ ٹیم  فائنل جیتنے میں   بالاخر  کامیاب ہوگئی۔ نیوزی لینڈٹیم اس بار دوسری مرتبہ فائنل  تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی  مگر اس بار نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست  سے دو چار ہونا پڑا۔

اتوار کو کھیلے گئے فائنل مقابلے میں  ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نےپہلے بلے بازی کی، مگر وہ مقررہ پچاس اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  241 رن ہی بناسکے جو کہ انگلینڈ کے سامنے   کافی کم اسکور لگ رہا تھا۔مگر حیرت انگیز طور پر نیوزی لینڈ کے باولروں نے بھی  خطرناک گیند بازی کرتےہوئے انگلینڈ کو بھی  241 رنوں پر ہی ڈھیر کردیا اس طرح میچ ٹائی ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے  اوپنر مارٹن گپٹل کے  19رن بناکر آوٹ ہونے کے بعد  نکولس نے 55 رن ، کپتان کین ولیمس نے 30 اور لاتھم نے 47 رن بنائے۔ مقررہ نشانے کو پانے کے لئے اُتری میزبان انگلینڈ ٹیم کی شروعات بھی اچھی نہیں رہی، 28 رن پر ہی نیوزی لینڈ نے انہیں پہلا جھٹکا دیا جب جیسن رائے 17 رن بناکر ہی پویلین لوٹ گئے، جوروٹ بھی  نیوزی لینڈ کے باولروں کا سامنے  نہیں کرسکے اور وہ بھی 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے، مگر بعد میں جانی بیرسٹو نے اچھی اننگز کھیلی  مگر وہ بھی 36 سے زیادہ رن نہیں بناسکے۔ کپتان ایون مورگن  جب نو رن بناکر آوٹ ہوئے تو  ایسا لگا کہ  انگلینڈ پھر ایک بار فائنل میچ  سے ہاتھ دھو بیٹھے گا، لیکن بین اسٹاکس اور جوس ٹیلر نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا اور 110 رنوں کی پارٹنرشپ نبھائی۔ جوس بٹلر نے 59 رن بنائے۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لئے 16 رنوں کی ضرورت تھی،   کریز پر انگلینڈ کا جارحانہ بلے بازی کرنے والا  اسٹاکس موجود  تھا، اس نے ابتدائی دو گیندوں پر  سنگل رن لے کر کسی طرح کا کوئی رسک لینا پسند نہیں کیا ، اس طرح  دو گیندیں ضائع ہوگئیں،  مگر تیسری گیند پر  اسٹاکس نے چھکا جُڑ دیا۔  چوتھی گیند پر جب اسٹاکس نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی تو نیوزی لینڈ کے  کھلاڑی نے اُسے رن آوٹ کرنے کی کوشش کی، جس پر گیند  اسٹاکس کو ہی لگ کر باونڈری لائن کے باہر چلی گئی  اس طرح اس گیند پر انگلینڈکو چھ رن ملے جو نیوزی لینڈ کے لئے بے حد مہنگے ثابت ہوئے۔ پانچویں گیند پر اسٹاکس نے پھر دو رن لینے کی کوشش کی مگر اس کوشش میں عادل رشید رن آوٹ ہوگئے مگر گیند باز کے سامنے پھر ایک بار اسٹاکس ہی  آگئے ، آخری گیند پر جیت کے لئے دو رنوں کی ضرورت تھی  اور اسٹاکس  گیند کھیلتے ہی دو رنوں کے لئے دوڑ پڑے، ایک رن مکمل ہونے کےبعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں  مارک ووڈ بھی رن آوٹ ہوگئے، اس طرح آخری اوور میں پندرہ رن ہی بن سکے اور میچ سنسنی خیز طور پر ٹائی ہوگیا۔

 سوپر اوور میں انگلینڈ کی طرف سے اسٹاکس پھر میدان میں آگئے جبکہ ان کاساتھ دینے جوس بٹلر سامنے تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینڈ باولٹ نے گیند بازی کی ذمہ داری لی۔ پہلی گیند پر اسٹاکس نے تین رن بنائے، دوسری گیند پر بٹلر نے ایک رن بنایا۔ تیسری گیند پر اسٹاکس نے  چوکا لگایا، چوتھی گیند پر اسٹاکس نے ایک رن لیا، پانچویں گیند پر بٹلر نے دو رن لئے اور آخری گیند پر  بٹلر نے چوکا لگاتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لئے 16 رنوں کا ٹارگٹ دیا۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے سوپر اوور کھیلنے کی ذمہ داری مارٹن گپٹل اور جیمس نیشم نے لی اور باولنگ کی ذمہ داری انگلینڈ نے جوفرا آرچر کی دی۔ جوفرا نے پہلی گیند وہائٹ پھینکی ، اگلی گیند یعنی پہلی  گیند پر نیشم نے دو رن لئے،  اس طرح وہائٹ رن کے ساتھ اسکور ایک گیند پر تین ہوگیا۔ دوسری گیند پر نیشم نے چھکا جُڑ دیا، تیسری گیند پر نیشم نے دو رن لئے، چوتھی گیند پر بھی نیشم نے دو رن حاصل کئے۔ پانچویں گیند  پر نیشم نے ایک رن لیا اب آخری گیند پر جیت کے لئے نیوزی لینڈ کو دو رنوں کی ضرورت تھی، اس موقع پر مارٹن گیپٹل   نے شارٹ کھیلا، ایک رن لینے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش کی مگر اسی کوشش میں وہ رن آوٹ ہوگئے  اور  اس طرح نیوزی لینڈ ٹیم  بھی سوپر اوور میں  15 رن  ہی بناسکی، اور میچ ٹائی ہوگیا۔ لیکن چونکہ  سوپر اوور میں  انگلینڈ نے دو باونڈریاں لگائی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کے حصے میں  صرف ایک باونڈی  تھی ، اسی طرح نیوزی لینڈ کے  50  اووروں کی اننگز میں بھی  17 باونڈریس کے مقابلے میں وہاں بھی 26 باونڈریاں لگاکر انگلینڈ  آگے تھی، اسے دیکھتے ہوئے  انگلینڈ کو  فاتح قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ  انگلینڈ جہاں سے کرکٹ کی شروعات ہوئی تھی، آج پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ حالانکہ  انگلینڈ  اس سے قبل تین مرتبہ   فائنل میں پہنچ کر شکست سے دوچار ہوچکی  ہے۔ 

انگلینڈکے بین اسٹاکس کو مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ کے  کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...