ایجبسٹن ٹیسٹ میں ہندوستان پر انگلینڈ کی تاریخی فتح، سیریز 2-2 سے ڈرا

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 11:03 PM | اسپورٹس |

ایجبسٹن، 5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جو روٹ (ناٹ آؤٹ 142 رن) اور جانی بیرسٹو (ناٹ آؤٹ 114 رن) کی 316 گیندوں میں 269 رنوں کی شراکت داری کے سبب ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے ہندوستان پر 7 وکٹ سے تاریخی جیت درج کی۔ ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز میں 2-2 کی برابری کر لی۔ ہندوستان کے ذریعہ دیے گئے 378 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ نے 76.4 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر جیت حاصل کر لی۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ لیے۔

پانچویں دن کے شروعاتی سیشن میں انگلینڈ نے 259 رن پر 3 وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ روٹ اور بیرسٹو نے چوتھے دن جہاں کھیلنا چھوڑا تھا، وہیں سے آج دھماکہ خیز انداز میں کھیلنا جاری رکھا۔ دونوں نے ہندوستانی تیز گیندبازوں کی خوب دھنائی کی۔ اس درمیان روٹ نے 136 گیندوں میں اور بیرسٹو نے 137 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کر ہندوستان کو میچ میں پوری طرح سے پیچھے کر دیا۔ دونوں نے آخر تک 316 گیندوں میں 269 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کر کے انگلینڈ کو تاریخی رن چیز کرنے میں مدد کی اور سات وکٹ سے جیتنے کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 کی برابری کر لی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...