ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 9:36 PM | اسپورٹس |

لندن،20ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ مانچسٹر میں کھیلا گیا۔میچ میں انگلش ٹیم نے کالی آندھی ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ انگلش ٹیم نے جیت کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ بارش کی وجہ سے 42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔کالی آندھی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے،ٹیم کی جانب سے کرس گیل 37، شائے ہوپ 35 اور کپتان جیسن ہولڈ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلش بولرز کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔کالی آندھی کے 205 رنز کے ہد ف کا تعاقب انگلش ٹیم نے دلیری سے کیا اور 30 اوورز 3 وکٹ پر 210 رنز اسکور کرکے میچ اپنے نام کیا۔ٹیم کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے ناقابل شکست 100رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو رووٹ نے 54 رنز بنائے۔کالی آندھی بولرز کی جانب سے کیسرک ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں شکست بعد 2019 کے ورلڈ کپ میں داخل ہونے کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 21 ستمبر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...