ٹی-20 ورلڈ کپ: دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ سے سری لنکا کی شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2022, 8:57 PM | اسپورٹس |

سڈنی،5؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹی-20 ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ کھیلا گیا جس میں دو گیندیں باقی رہتے انگلینڈ ٹیم نے 4 وکٹ سے جیت حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی جیت نے میزبان آسٹریلیا کو اس ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ گروپ-1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا تینوں ہی ٹیموں کے 7-7 پوائنٹس ہیں، لیکن نیٹ رَن ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر نیوزی لینڈ گروپ میں سرفہرست رہی اور انگلینڈ و آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے و تیسرے مقام پر رہیں۔ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر، آئرلینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر، اور افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر رہی۔

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ میں بین اسٹوکس کے 44 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ کے سپر 12 کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا نے گروپ-1 کے میچ میں پتھم نسانکا (67) کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے انگلینڈ کے سامنے 142 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ نسانکا نے 45 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر سری لنکا کو باعزت اسکور تک پہنچایا، جبکہ بھانوکا راج پکشے نے 22 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے کرو یا مرو کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 75 رنز بنائے لیکن یہاں سری لنکا کے اسپن گیندبازوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ ونندو ہسرنگا اور دھننجے ڈی سلوا نے رنوں کی رفتار کو کم کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ لاہیرو کمارا نے بھی دو بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ درمیانی اوورز میں سری لنکا کی شاندار گیندبازی کی بدولت انگلینڈ کا اسکور 9 اوورز میں 75/0 سے 18 اوورز میں 129/6 تک جا پہنچا۔

جہاں ایک سرے سے وکٹیں گرتی رہیں، بین اسٹوکس نے دوسرے سرے کو تھام لیا اور کم اسکور والے میچ میں انگلینڈ کی جیت کو یقینی بنایا۔ اسٹوکس نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے جبکہ آٹھویں نمبر کے بلے باز کرس ووکس (05 ناٹ آؤٹ) نے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر انگلینڈ کو ہدف تک پہنچا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...