انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 11:25 AM | اسپورٹس |

ڈربن،16/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) انگلینڈ نے 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور ہم میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سیریز1-1 سے برابر کرلی۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے معین علی نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے شان دار اننگز کھیلی، اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے جاز بٹلر کو 17 رنز کے مجموعی اسکور پر قابو ضرور کرلیا تھا لیکن جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے بالترتیب 40 اور 35 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو اچھی پوزیشن دلا دی۔

دونوں بلے باز 90 رنز پر پویلین لوٹے تو کپتان مورگن نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر اسکور کو 123 رنز تک پہنچایا۔

پریٹوریس نے مورگن کی 27 رنز کی اننگز تمام کی تو فیلکوایو نے ڈینلے کو ایک رن سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی تاہم 16ویں اوور میں وکٹ پر آنے والے معین علی نے میزبان باؤلرز کے خلاف کھل کر شاٹ کھیلے۔

معین علی اور بین اسٹوکس نے 18 اوورز میں اسکور کو 125 سے 176 رنز تک پہنچایا تاہم معین علی کی 11 گیندوں پر مشتمل 39 رنز کی برق رفتار اننگز کو نگیدی نے روک لیا جس کے بعد جارڈن 7 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، بین اسٹوکس نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیدی نے 3 اور فیلکوایو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں کپتان ڈی کوک اور بووما کے درمیان 92 رنز کی طویل شراکت بنا کر انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی لیکن مہمان باؤلرز نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

ڈی کوک آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے صرف 22 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 2 چوکے اور 8 چھکوں سے مزین 65 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، بووما 31 رنز بنا سکے۔

ڈیوڈ ملر کی اننگز بھی 21 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور 123 کے مجموعے پر دم توڑ گئی تاہم وین ڈوسن نے آؤٹ ہوئے بغیر 43 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

پریٹوریس نے 25 اور اسمٹس نے 13 رنز بنا کر ڈوسن کا ساتھ دیا لیکن ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو جیت کے لیے مزید 3 رنز درکار تھے۔

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی 1-1 سے برابر کرلی، معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...