انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 12:08 AM | اسپورٹس |

لیڈز،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انگلینڈ نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بل اتوار کو یہاں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی. پاکستان نے لارڈس میں پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ میچ میںیہ پہلی جیت ہے۔اس دوران انہیں آٹھ میچوں میں سے چھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس طرح ٹیم مسلسل تیسری سیریز گوانے سے بچ گئی۔پاکستان کے پہلی اننگز کے 174 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم جیمز بٹلر کی ناٹ آؤٹ 80 رنز کے بوتے 363 رن پر آل آؤٹ ہو گئی جس سے پہلی اننگز کی بنیاد پر ان 189 رنز کی برتری ملی۔پاکستان کی دوسری اننگز محض 134 رن پر سمٹ گئی ٹیم آخری سات وکٹ محض 50 رن پر کھو دیئے۔اسٹیورٹ براڈ نے دوسری اننگز میں بھی تین وکٹ حاصل کئے اور آف اسپنر ڈومینک بیس نے بھی 33رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی