سیتا پور جیل میں اعظم خان سے ای ڈی افسران کی پوچھ گچھ
سیتاپور ؍ لکھنؤ ،21؍ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ) کئی مبینہ الزامات کے تحت میں سیتاپور جیل میں بند ایس پی کے سینئر لیڈرممبر آف پارلیامنٹ اعظم خان سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی پیر کو جیل پہنچی۔ ای ڈی حکام فی الحال جیل کے اندر اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔اعظم کی بیوی تنزئین فاطمہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ای ڈی سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے پیر کو ان سے ملنے جیل آئی تھی۔ ای ڈی کی آمد کے بعد جیل میں ہلچل بڑھ گئی ہے۔ تاہم جیل حکام اس معاملے میں کھل کر کچھ بولنے اور بتانے کو تیار نہیں ہیں۔
ای ڈی نے اعظم سے کیا پوچھ گچھ کی ہے؟ اس کی معلومات تادمِ ِ تحریر دستیاب نہیں ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سریش کمار سنگھ نے بتایا کہ ای ڈی کے دو عہدیدار اعظم خان سے جیل کے ایک الگ کمرے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ وہاں صرف تین لوگ ہیں ، جن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ای ڈی عدالتی حکم نامہ کے ساتھ سیتاپور جیل آئی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ای ڈی کی سہ رکنی ٹیم اعظم خان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔