منگلورو اے جے اسپتال میں چل رہا ہے ہارمونس سے متعلقہ امراض اور پیچیدگیوں کے تعلق سے جانچ کیمپ؛ کل سنیچر کو کیمپ کا آخری دن
منگلورو10/جنوری (ایس او نیوز) منگلورو کے مشہور اے جے ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں ۹/جنوری سے ۱۱ /جنوری تک ایک ۳ روزہ اینڈو کرائنولوجی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔
ہارمونس سے متعلقہ امراض اور پیچیدگیوں کے تعلق سے جانچ کا یہ کیمپ ہاسپٹل کے گراؤنڈ فلور پر او پی ڈی میں صبح ۹ بجے سے دوپہر ۱ بجے تک چل رہا ہے۔ جن لوگوں کو ذیابیطس (شوگر)، موٹاپا، گلے کی آواز میں فرق، بانجھ پن، وقت سے پہلے بلوغت یا تاخیر، کیلشیم سے متعلقہ مسائل،ہاتھوں میں رعشہ (کانپنا)، حد سے زیادہ پسینے کا اخراج، گلے کے غدود(تھائی رائیڈ) میں سوجن، وزن بڑھانا /گھٹانا، حیض کی بے قاعدگی،خواتین میں جسم اور چہرے پر بالوں کا اُگنا،ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل ہوں وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
اس کے علاہ جن بچوں کو ’ڈاؤن سنڈروم‘، خون میں شکر کی کمی، وزن کا نہیں بڑھنا، ہڈیوں کی ساخت میں بے قاعدگی، جسمانی قد سے متعلقہ مسائل ہوں ان کے لئے بھی اس کیمپ سے فائدہ اٹھانا بہتر ہوگا۔اینڈوکرائنولوجی ماہر ڈاکٹر کشن دیلمپاڈی اور بچوں کی خصوصی ماہر ڈاکٹر سوپریتا شیٹی مریضوں کا معائنہ کررہی ہیں۔
کیمپ میں رجسٹریشن اور پہلی مرتبہ جانچ مفت ہوگی۔ آؤٹ پیشنٹس کے لئے لیباریٹری جانچ اور معائنے کے خرچ میں 25%تخفیف ہوگی جبکہ اِن پیشنٹس کے لئے جملہ بل پر 10%کی تخفیف کی جائے گی۔
کیمپ سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمندمریض اس نمبر پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں:/ 8494890600