شوپیاں تصادم: ایک مزدور کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹنٹ سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 12:23 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ مہلوک ملی ٹنٹوں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور کی گئی ہے جو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شوپیاں تصادم میں ہلاک ہونے والے دو ملی ٹنٹوں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور ہوئی ہے جو جولائی 2020 سے سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹ پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک 15 ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شوپیاں کے درگڈ علاقے میں تصادم آرائی کے دوران دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن ابھی جاری ہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے چیر باغ درگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...