بہار میں ’چمکی بخار‘ کا قہر جاری، ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2019, 11:20 AM | ملکی خبریں |

مظفر پور،15؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) بہار میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسیفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) کا قہر لگاتار جاری ہے اور اب تک اس مہلک بیماری سے 63 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ مظفر پور کے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں 9 میں سے 5 بچوں کی حالت نازک ہے اور سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور کے ان دونوں اسپتالوں میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

سیلیش پرساد سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے دیہی علاقوںمیں لاؤڈ اسپیکر کے توسط سے جہاں تشہیر کی جارہی ہے وہیں گھر۔ گھر جاکر احتیاط برتنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک گھر تک او آر ایس کے پیکٹ کی تقسیم بھی کی جارہی ہے۔

لوگوں میں اس بیماری سے بیداری کے لئے الگ سے کئی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ جن میں آشا کارکنان اور آنگن باڑی سیوکاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اراکین کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیاہے کہ گھر ۔ گھر او آر ایس کے پیکٹ پہنچائیں جائیں ۔ اس کام میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...