بہار اسمبلی کے احاطہ سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد، تیجسوی کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 8:43 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار اسمبلی احاطے سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہونے پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بہار اسمبلی کے اندر شراب کی بوتل کہاں سے آئیں؟ وزیر اعلیٰ خود معائنہ کریں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شراب مافیا کے ساتھ تصویر دیکھی ہے۔ نتیش کمار کے وزراء کو جرائم کرنے کی چھوٹ حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ کو بہار کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے۔

اسمبلی کے احاطہ سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہونے کی خبر موصول ہونے کے بعد تیجسوی یادو موقع پر پہنچے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چیمبر سے چند قدم کے فاصلے پر مختلف برانڈز کی شراب کی بوتلیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے درمیان اسمنبلی کے موجودہ اجلاس کے دوران ہی اسمبلی میں شراب دستیاب ہو رہی ہے، باقی بہار کا کیا حال ہے اس کا آج تصور ہی کر سکتے ہیں۔

اس معاملے پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی میں بیان دیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے ان سے (نائب وزیر اعلیٰ) پوچھا، انہوں نے کہا کہ اس احاطے میں کہیں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ انتہائی قابل اعتراض بات ہے۔ یہ کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے؟ میں یہ بات اسپیکر کے سامنے کہتا ہوں، اگر وہ اجازت دیں تو میں آج ہی اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے کہوں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے انکوائری کرنے کے لئے کہوں گا۔ یہاں بوتلیں ملنا کوئی عام بات نہیں۔ ایسا کرنے والوں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...