گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین کرونا وائرس کی زدمیں آ گئے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th March 2020, 8:04 PM | عالمی خبریں |

دبئی /11مارچ (آئی این ایس انڈیا)چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین بھی اس مہلک وباء  کا شکار ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایپل نے تصدیق کی ہے کہ آئرش شہر کارک میں واقع اس کے صدر دفتر کا ایک ملازم کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ آئرلینڈ میں اب تک کرونا وائرس کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سب سے قدیم یونیورسٹی کے’ٹرینٹی کالج‘ کے تمام لیکچر آن لائن کردیئے گئے ہیں۔اگرچہ یورپی ممالک میں اٹلی اور فرانس میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا ہے تاہم آئرلینڈ میں یہ وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے لیکن حکومت نیاس کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے اگلے ہفتے پورے ملک میں ہونے والی سینٹ پیٹرک ڈے کی تمام پریڈز منسوخ کردی ہیں۔ اس کے علاوہ آئرش حکومت نے کرونا سے نمٹنے کے لئے تین ارب یورو کی رقم مختص کی ہے۔ایپل جو آئر لینڈ کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ ملازمین کو اب قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام ان کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔ دوسرے لوگوں کو ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ایپل آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر کارک میں چھ ہزار کارکنوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے اس نے کچھ ورکروں کو احتیاطاً اپنے گھروں میں ہی رہنے کوکہا ہے تاکہ کمپنی کے تمام دفاتر اور اسٹوروں کو جراثیم سے پاک کیا جاسکے۔ڈبلن میں واقع ٹرینٹی کالج نے کہا ایک بیان میں کہا ہے کہ لیکچرز کی پریزنٹیشن 31 مئی تک اسکول کیانٹرنیٹ کے ذریعہ جاری رہے گی۔ 

 
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...