ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں: امیر قطر کا جی سی سی سمٹ کے بعد بیان

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2021, 8:36 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 6جنوری (آئی این ایس انڈیا) خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ خلیج سمٹ اس فیصلہ کن لمحے پر ہمیں ہماری ذمہ داریوں ، کونسل کے سفرکو آگے بڑھانے اور ہماری قوموں کی امنگوں کی ترجمانی کرنے کا احساس دلاتا ہے۔ میں نے دوسرے عرب بھائیوں کے ساتھ خلیج سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب خطے کےبہتر مستقبل کی امید ہیں۔

ایک دوسری ٹویٹ میں امیر قطر نے کہا کہ میں برادر ملک سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں‌نے العلا میں میرا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کویت کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جس کی مساعی سے ہم ایک مقام پر مل بیٹھنے میں کامیاب ہوئے۔

امیر قطر نے خلیج تعاون کونسل میں مدعو کیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو برقی پیغامات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

امیر قطر نے جی سی سی سمٹ میں خلیجی قیادت کے درمیان درمیان بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ العلا میں ہونے والی جی سی سی سربراہ کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ کانفرنس کونسل کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور خلیجی اقوام کی فلاح اور بہتری کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔

جی سی سی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر امیر قطر جب واپس اپنے ملک روانہ ہوئے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انہیں الوداع کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...