بھٹکل: پولس کی مدد درکار ہوتو اب سو نمبر ڈائل کرنے کے بجائے 112 ڈائل کریں؛ ڈی وائی ایس پی کے ہاتھوں پانچ سواریوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2021, 3:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  2 فروری (ایس او نیوز)    اگر آپ کو  پولس کی مدد کی ضرورت ہے، کوئی ایمرجنسی ہے،  تو اب 100 نمبر ڈائل کرنے کے بجائے،  112 نمبر ڈائل کرنا ہوگا، آپ 112 پر مسیج بھی روانہ کرسکتے ہیں اور ضروری ہوا تو   [email protected] پر ای میل بھی کرسکتے ہیں۔اطلاع  موصول ہوتے ہی پولس کی طرف سے  قریب میں موجود ERRS  یعنی  ایمرجنسی ریسپاونس سپورٹ کی گاڑی فوری مدد کے لئے پہنچ جائے گی۔ کہیں  آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہو یا کوئی روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہو تو بھی   فائر بریگیڈ کو اور پولس کو الگ سے خبر دینے کی ضرورت نہیں ہوگی صرف 112 نمبر ڈائل کرکے واقعےکی جانکاری دینا کافی ہوجائے گا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا نے  بھٹکل سب ڈیویژن کے لئے  پانچ  جیپ گاڑیوں  کے ساتھ ساتھ تین لیڈیز   اسکوٹرس اور دو  بائک  سروس کا  بھی آج اتوار کو   ہری جھنڈی دکھاتےہوئے افتتاح کیا۔

اس موقع پر سبھی سواریوں کا بھٹکل مین روڈ سے   فلاور بازار ہوتے ہوئے نیشنل ہائی وے کی طرف گھوم کر  شمس الدین سرکل سے   شرالی تک چکر لگایا گیا اور سائرن بجاتی ان گاڑیوں کے ذریعے  عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ آئندہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں عوام کو 112 نمبر ڈائل کرنا ہے۔  البتہ اگر کسی کو ایمبولنس سروس یا ہیلتھ سے  متعلقہ خدمات کی ضرورت ہو تو اُس کے لئے محکمہ ہیلتھ یا  108 ایمبولنس سروس پر  نمبر ڈائل کرنا ضروری ہوگا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بیلی ایّپا نے بعد میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ   جملہ پانچ جیپ گاڑیاں  بھٹکل سب دیویژن کے لئے فراہم کی گئی ہیں جس میں ایک گاڑی بھٹکل ٹاون اور بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے لئے مختص کی گئی ہیں، مرڈیشور اور منکی تھانہ کے لئے ایک،  ہوناور تھانہ کے لئے ایک ، کمٹہ کے لئے ایک اور گوکرن کے لئے ایک گاڑی مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ  ٹووہیلرس صرف بھٹکل  کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن میں  تین اسکوٹروں کو لیڈیز پولس  ہینڈل کریں گی اور خواتین پولس  بالخصوص خواتین پر اگر کہیں پر کوئی مسئلہ پیدا ہو، یا   کسی نے چھیڑخانی کی ہوتو ایسے موقعوں پر لیڈیز پولس فوری جائے وقوع پر پہنچ جائیں گی۔ اگر کہیں پر کوئی کرائم ہونے کی شکایت ملتی ہے یابچوں پر ظلم کی شکایت موصول ہوتی ہے تو   فوری جائے وقوع پر پہنچنے کے لئے   دو موٹر بائک   مختص کئے گئے ہیں  جسے  اے ایس آئی    کی تحویل میں دیا گیا ہے،   یہ سبھی گاڑیاں مختلف جگہوں پر    پٹرولنگ کرتی رہیں گی، جیسے ہی کوئی اطلاع موصول ہوگی،    سب سے قریب جو گاڑی موجود ہوگی اُس گاڑی کو جائے وقوع پر روانہ کیا جائے گا۔

گاڑیوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر  بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیوراج سمیت دیگر پی ایس آئی و پولس اہلکار موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...