108 ہیلپ لائن خراب ہونے سے ایمبولینس سرویس متاثر، اسپتالوں اور ڈارئیوروں کو ذاتی نمبرات پر کال موصول کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی جانب سے درستگی کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2022, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) 108 ایمولینس سرویس ہیلپ لائن نقائص کے سبب خراب ہونے سے اتوار کے دن عوام کو بے حد پریشانی ہوئی۔ لوگوں کو مہنگے پرائیوٹ ایمبولینس کا استعمال کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اتوار کو کہا کہ وہ اس بارے میں جلد معلومات حاصل کرینگے اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کو معاملہ  حل  کرنے کی ہدایت دینگے ۔ واضح رہے کہ تکنیکی  نقائص کے سبب دو دنوں سے ریاست میں 108 ایمولینس سرویس کا سلسلہ بند رہا ہے۔ اس  ہیلپ لائن کو روزانہ 9  سے  10 ہزار  کالس آتے ہیں لیکن    تکنیکی  نقائص کے سبب اب صرف دو ہزار تا تین ہزار کال  آرہے ہیں۔ 108 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے سربراہ ہنومنت جی آر نے کہا کہ دو دونوں سے تکنیکی نقائص سے مدر بورڈ میں خرابی تھی۔ ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے درست کرنے والے نہیں مل سکے۔ جب کال کرتے ہیں تو کال مس ہوجاتا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے  لوگوں کو ہنگامی صورتحال میں کال کرنے کے متبادل نمبر دئے ہیں ۔ کئی جگہ میں ایمیولینس ڈرائیور نے اپنے ذاتی نمبرات بھی دئے ہیں۔ 

دوسری طرف وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ  108 ایمبولینس سرویس ہیلپ لائن میں چند خرابیاں پیدا ہوئی تھیں جنہیں دور کرنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ ریاست کے عوام کو تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آئی ٹی ہارڈ ویئر میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ جسے درست کرنے کا ٹھیکہ (DVK-EMRI)  ادارہ کو دیا گیا ہے۔ اس مسئلہ کو جلد حل  کیا جائے گا۔ 108 ہیلپ لائن خود کار طور پر کال قبول کر کے 2 منٹ میں ایمبولینس سرویس سے جوڑتا تھا۔ خرابی کے سبب ایمبولینس سرویس بک ہونے کیلئے 5 تا 6 منٹ لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مینٹرفیسی لیٹی کو پہلی ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اپنی ذاتی موبائل پر بھی کال ملنے پر ایمبولینس  سرویس فراہم کرنے کی اسپتالوں اور ڈرائیوروں کو ہدایات دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 104 ہیلپ لائن بھی استعمال کی جائے گی ۔ ہیلپ لائن کی نگرانی کرنے والے عملہ کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...