ٹوئٹر پر اب ’بلو‘ کے علاوہ ’گرے‘ اور ’گولڈ‘ ٹک بھی دکھائی دے گا، ایلن مسک کے ٹوئٹ سے انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 1:05 PM | عالمی خبریں |

لندن، 26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ان دنوں کئی طرح کی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلن مسک نہ صرف اس پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دینے کی راہ پر گامزن ہیں، بلکہ انتظامی سطح پر بھی بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اس درمیان کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہے جو ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ ایک خبر تو یہ ہے کہ آئندہ جمعہ تک ’بلو چیک سبسکرپشن‘ سروس کی ری-لانچنگ ہونے والی ہے، اور دوسری خبر یہ ہے کہ اب آپ کو ’بلو‘ کے علاوہ ’گرے‘ اور ’گولڈ‘ ٹوئٹر ٹک مارک بھی دکھائی دیں گے۔

بلو کے علاوہ گرے اور گولڈ ٹک مارک سے متعلق بات کا انکشاف ایلن مسک کے ایک ٹوئٹ سے ہوا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ٹوئٹر آئندہ جمعہ یعنی 2 دسمبر کو اپنی بلو چک سبسکرپشن فیچر کو پھر سے لانچ کرے گا جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم تنظیموں اور مشہور اشخاص کے لیے الگ الگ رنگ کے ٹک مارک کا استعمال کر سکیں گے۔ ایلن مسک نے بتایا ہے کہ ’’کمپنیوں کے لیے گولڈ چیک، حکومتوں کے لیے گرے چک، مشہور ہستیوں یا دیگر اشخاص کے لیے بلو چک ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ہے کہ چک ایکٹیو ہونے سے پہلے سبھی ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو مینوئل طریقہ سے سرٹیفائی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنی اعلان کردہ 8 ڈالر والی بلو چک سبسکرپشن سروس پر روک لگا دی تھی۔ ایسا اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ اس سے فرضی اکاؤنٹس تیزی کے ساتھ بڑھ گئے تھے۔ اس کے بعد کہا گیا تھا کہ مطالبہ کے بعد بلو چک سبسکرپشن سروس 29 نومبر کو پھر سے شروع کی جائے گی۔ ٹوئٹر بلو کے لیے صارفین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔ ہندوستانیوں سے ماہانہ 719 روپے لیے جائیں گے، حالانکہ یہ 8 ڈالر فیس سے زیادہ ہے۔ دراصل ٹوئٹر بلو سے متعلق پہلے ہی مسک نے کہا تھا کہ مختلف ممالک میں پرچیزنگ پاور کے حساب سے قیمت طے ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔