ایلون مسک نے ٹویٹر پر عائد کئے دھوکہ دہی کے الزامات، عدالت میں داخل کیا جواب

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 11:40 AM | عالمی خبریں |

سان فرانسسکو،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے درمیان ٹیسلا کے سی ای او نے الزامات عائد کئے کہ ٹویٹر نے اپنے کاروبار کے بارے میں انہیں اس وقت گمراہ کن معلومات دی جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ٹیسلا کے سی ای او نے یہ دعویٰ ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا۔

عدالت میں داخل کیے گئے اپنے جواب میں ایلون مسک نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر پر اصل صارفین کے حوالے سے انہیں جو اعداد شمار دیے گئے، اصل صارفین کی تعداد اس سے کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اپنی دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہونے کے خوف میں ٹوئٹر ان پر درست معلومات تک رسائی کے راستے بند کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک سے قبل ٹوئٹر نے عدالت میں پیش کیا گیا اپنا موقف عوام کے سامنے رکھ دیا تھا جس کے جواب میں ایلون مسک کی جانب سے بھی عدالت میں داخل کیا گیا اپنا جواب عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایلون مسک 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے بچنے کے لیے فرضی جواز بنا رہے ہیں، ایلون مسک کی کہانی تصوراتی اور معاہدے سے بچنے کی کوشش ہے کیونکہ حصص میں کمی کے باعث وہ اس معاہدے کو پرکشش تصور نہیں کرتے جبکہ خود ان کی اپنی ذاتی دولت میں کمی آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت ...

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں ...

مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے نظام کو تبدیل کریں گے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کی- اس دوران انہوں نے ہندوستان میں پریس اور مذہبی آزادیوں، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جواب دیئے-

طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب: ’یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ہے، مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے‘

سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔