مصرمیں ٹرین حادثہ،11افرادجاں بحق، 100زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2021, 3:19 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ، 19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی  ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور100زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ٹرین حادثے میں کم سے کم11 افراد ہلاک اور100 زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 11 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 98 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حادثے میں16 افراد جاں بحق اور100 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو پہلے جائے حادثہ کی جانب اور اس کے بعد اسپتالوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔

حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اورلوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی مصر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...