بنگلورو میں ہائی ٹینشن وائر کی وجہ سے حادثے، بی بی ایم پی اور بیسکام مشترکہ سروے کریں گے:  میئر گنگامبیکے ملیکارجن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2019, 10:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30/مئی(ایس او  نیوز)شہر کے مختلف علاقوں سے گزرنے والی 65 کلومیٹر کی ہائی ٹینشن وائر کی وجہ سے بارہا مختلف مقامات پر ہونے والے حادثوں کو ٹالنے کے لئے آج بی بی ایم پی اور بیسکام نے مشترکہ سروے شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ شہر کی میئر گنگامبیکے ملیکارجن کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیاگیا۔ میئر نے آج اپنے دفتر میں بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر عبدالواجد، اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی، جے ڈی ایس کی گروپ لیڈر نیتراوتی نارائن، بیسکام اور بی بی ایم پی افسروں کے ہمراہ میٹنگ کی، میٹنگ میں ان شکایتوں پر غور وخوض کیا گیا کہ حالیہ طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے شہر میں جابجا ہائی ٹینشن وائر ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے حادثے پیش آئے ہیں، آنے والے دنوں میں اس طرح کے حادثے رونما نہ ہوں اس کے لئے احتیاط برتنے اور جن علاقوں میں ہائی ٹینشن وائر گزرتی ہے اس کے آس پاس موجودمکانوں کامکمل سروے کرکے اس کی تفصیل بی بی ایم پی کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر سے 65 کلومیٹر پر مشتمل ہائی ٹینشن وائر گزرتی ہے اس کے ذریعے نہ صرف شہر میں ریاست کے مختلف اضلاع اور پڑوسی ریاستوں کو بجلی کی ترسیل ہوتی ہے، بیسکام، کے پی ٹی سی ایل اور نیشنل پاور گریڈ کے اشتراک سے ان ہائی ٹینشن وائروں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر موجود بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے کے پی ٹی سی ایل، بیسکام اور بی بی ایم پی افسروں کو ہدایت دی کہ مشترکہ طور پر ایسا منصوبہ تیار کیا جائے کہ ہائی ٹینشن وائر کے ٹوٹنے کی وجہ سے آس پاس کے ساکنوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہرمیں دو روز قبل ہوئی بارش اور طوفانی ہواوؤں کی وجہ سے ہائی ٹینشن وائر ٹوٹ کر ایک مکان پر گر گئی جس کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، اس واقعے کے بعد فوراًکارروائی کرتے ہوئے میئر گنگامبیکے نے یہ میٹنگ طلب کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔