کرناٹک میں بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2019, 12:30 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،31/مئی(ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے عوام کی جیب پر زبردست ڈاکہ ڈالتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے کا اعلان کردیا۔ سنگین خشک سالی سے بدحال عوام پر اضافے کا نیا بوجھ لادتے ہوئے حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کم ازکم 33پیسوں کا اضافہ کردیا ہے۔ ریاست میں بجلی سربراہ کرنے والی کمپنیوں بیسکام، چیسکام، ہیسکام، میسکام اور جیسکام تمام پانچوں کمپنیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں میں ایکساں اضافہ کیا گیا ہے۔ فی یونٹ بجلی پر اوسطاً 33 پیسوں کا اضافہ آج ہی سے لاگو کردیاگیا ہے۔ کرناٹکا الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیرمین شمبھو دیا ل مینا نے آج ایک اخباری کانفرنس میں بجلی کی نئی نرخوں کا اعلان کردیا۔ اس اعلان کے مطابق پانچوں بجلی کمپنیوں کی طرف سے بجلی کے اضافے کے لئے ریاستی حکومت کو تجویز کافی پہلے پیش کردی گئی تھی اور کہا گیاتھاکہ بجلی کی ترسیل کے اخراجات کے ساتھ ریاستی حکومت کی طرف سے چھٹویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق ملازمین کو تنخواہیں دینے کے فیصلے سے ان بجلی کمپنیوں پر بھاری مالی بوجھ پڑا ہے اس کے لئے کمپنیوں کو سالانہ 48760 کروڑ روپیوں کی سالانہ آمدنی کا نشانہ مقرر کیاگیا ہے۔اس کے لئے کمپنیوں نے مانگ کی تھی کہ بجلی کی شرحوں میں ایک تا1.60 روپے کا اضافہ ہونا چاہئے۔ ان کمپنیوں نے بتایاکہ ہیسکام کو بجلی کی ترسیل میں 7217 کروڑ روپیوں کا خسارہ ہوا ہے، تاہم ان تمام دلائل کو خارج کرتے ہوئے کرناٹکا الیکٹری سٹی ریگولیٹری کمیشن نے ان کمپنیوں کو 1960کروڑ روپیوں کی آمدبڑھانے کا موقع دیاہے جس سے گاہکوں کو فی یونٹ بجلی پر 33 پیسے افزود ادا کرنے ہوں گے۔ریاستی حکومت کے اعداد وشمار کے متعلق بجلی کے نرخوں میں اضافے کا یہ اوسط 4.8 فیصد ہے۔ اس اضافے سے بجلی کمپنیوں کو خسارے سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ شمبھو دیال شرمانے بتایاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے نئے بجلی سب اسٹیشنوں کی تیاری اور پرانے سب اسٹیشنوں کی تجدید کا کام جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی سے 20 فیصد اخراجات بڑھے ہیں۔ قرضوں پر بجلی کمپنیوں کو اپنی آمدنی کا 12 فیصد حصہ بطور سود ادا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے 2017-18 کے دوران ان کمپنیوں کو 2192 کروڑ روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔آج کے ای آر سی کی طرف سے جو نئی نرخیں دی گئیں ان میں خصوصی ترغیبی اسکیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ایچ ٹی گاہکوں کو صبح دس سے شام چھ بجے تک استعمال کی جانی والی بجلی پر فی یونٹ ایک روپیہ اور رات بارہ سے صبح چھ بجے تک استعمال کی جانی والی فی یونٹ بجلی پر دو روپیوں کی ترغیبی رقم ادا کی جائے گی۔ شام چھ سے رات دس بجے تک کے وقت میں کوئی ترغیبی رقم نہیں ہے۔ اور اس کے لئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 5.2روپے نرخوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس کے مطابق صنعتی بجلی پر فی یونٹ پندرہ تا 20 پیسے بڑھائے گئے ہیں، ہر 500 یونٹ بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 5.65 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ایک ہزار یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے پر فی یونٹ 6.95روپے اداکرنے ہوں گے۔ گھریلواستعمال کی بجلی میں فی یونٹ 25پیسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، اس میں کم از کم 30 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 3.75 روپے لئے جائیں گے100 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 5.20 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ 100 سے 200یونٹ کے استعمال کے لئے 6.25 روپے فی یونٹ ادا کرنے پڑیں گے۔ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پرفی یونٹ7.80روپے لئے جائیں گے۔تجارتی مقامات پر استعمال کی جانی بجلی کے نرخوں میں 25 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں 50 یونٹ تک بجلی کے استعمال کے لئے 8روپے فی یونٹ اور اس سے زیادہ کے استعمال پر 9روپے فی یونٹ مقرر کیاگیا ہے۔ دیہی علاقوں میں تجارتی بجلی فی یونٹ 50یونٹ تک 7.50 روپے اور 50 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے پر 8.50 روپے مقرر کیاگیا ہے۔ دیہی علاقوں میں گھریلو بجلی کی قیمت 30یونٹ تک 3.65 روپے 100یونٹ تک 4.90 روپے 200 یونٹ تک 6.45 روپے اور 300 یونٹ تک 7.30روپے اداکرنے ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...