بھٹکل میں ٹریلرٹرک الیکٹرک وائرسے ٹکراگیا؛ پاور سپلائی بند ہونے سے ٹل گیا بڑا حادثہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2019, 12:27 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل شمس الدین سرکل نیشنل ہائی وے  پر مشینوں کے پرزوں والا  ایک  اونچا اورچوڑا ٹریلر ٹرک   الیکٹرک کیبل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں  کیبل نیچے گر پڑا، اس موقع پر ہائی وے پر کافی سواریاں گذر رہی تھی،  مگر یہ  اچھا ہوا کہ متعلقہ کیبل سے الیکٹری سٹی نہیں گذر رہی تھی  ورنہ بہت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکل کے قریب بندر روڈ پر واقع ایک الیکٹرک کھمبے کو  رات کے کسی پہر میں کسی سواری نے ٹکر دی تھی جس کی وجہ سے کھمبے کے نچلے حصے کو شدید نقصان پہنچا تھا اور وہ   تیڑھا ہوگیا تھا اس کھمبے سے ساگر روڈ کی طرف واقع ایک کھمبے تک الیکٹرک تار  گذررہی  تھی۔ غالباً  کھمبا تیڑھا ہونے کی وجہ سے  بجلی کے کیبل  زیادہ اونچائی سے نہیں گذررہے تھے ، دوپہر قریب تین بجے  ہبلی سے  مینگلور جانے والا ایک ٹریلر جیسے ہی شمس الدین سرکل کو کراس کرتا ہوا آگے بڑھا،  نیشنل ہائی وے کے اوپر سے گذرنے والے  الیکٹرک  کیبل سمیت دوسرے کیبلس سے ٹریلر ٹکرا گیا اور کیبلس  ٹریلر میں ہی پھنس گئے۔  اس دوران   مخالف سمت جانے والی   سڑک  پر بھی کیبلس کافی نیچے آگئے، چونکہ بدھ ہونے کی  وجہ سے ہمیشہ کی طرح آج پاور سپلائی بند تھا،  کیبلس گرنے سے کچھ نقصان نہیں ہوا۔ کیبلس نیچے آتے  ہی مقامی لوگوں نے ہیسکام دفتر کو فون کرکے واقعے کی جانکاری دی۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے کچھ دیر کے لئے بند ہوگیا اور سواریوں کی لمبی لائن سڑک کے دونوں طرف  لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ہیسکام اہلکار کچھ منٹوں میں ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور  کیبلس کو کاٹ کر الگ کرتے ہوئے ہائی وے کو سواریوں کے لئے کھول دیا۔ بندر روڈ پر واقع  سواری کی ٹکر سے نقصان شدہ الیکٹرک کھمبے کو بھی  نکال کر وہاں نیا کھمبا لگادیا گیا ہے۔ موقع پر موجود ہیسکام آفسر نے بتایا کہ بندر روڈ پر واقع الیکٹرک کھمبے کو غالباً منگل کی رات کو کسی سواری نے ٹکر دی ہوگی جس کی وجہ سے کیبلس کافی نیچے سے گذررہے تھے، انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اُس سواری کا پتہ لگالیا جائے گا اور متعلقہ سواری کے خلاف قانونی  کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام  الناس سے بھی درخواست کی کہ اگر کہیں پر بھی کیبلس اپنے مقام سے  نیچے نظرآئیں یا  کوئی بجلی کا کھمبا حادثہ ہونے کی وجہ سے تیڑھا نظر آئے تو ہیسکام دفتر کو خبر کریں۔ 

 مقامی عوام نے اس بات پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ آج صبح سے ہی بجلی بند تھی اور اللہ تعالیٰ نے  بہت بڑا حادثہ ہونے سے بچالیا،  البتہ مقامی لوگوں نے ہیسکام آفسران پر زور دیا کہ وہ  بالخصوص راستوں کے بیچ سے گذرنے والے بجلی کے تاروں  کا جائزہ لیتے رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔