بھٹکل نور مسجد کے الیکٹرک سوئچ بورڈ پر اچانک لگ گئی آگ؛ نماز جمعہ کے فوری بعد پیش آیا واقعہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd May 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/مئی (ایس او نیوز) یہاں  نور جمعہ مسجد میں  نماز جمعہ کے فوری بعد الیکٹرک سوئچ بورڈ میں آگ لگ جانے سے  کچھ دیر کے لئے  افراتفری  کا ماحول پیدا ہوگیا، مگر مسجد کےذمہ داران نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔ یہ تو اچھا ہوا کہ آگ کے شعلے اُس وقت بلند ہوئے جب  جمعہ نماز  کا سلام پھیرا جاچکا تھا  اور مسجد میں دُعا چل رہی تھی۔

جمعہ نماز ہونے کی بنا پر پوری مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی ،مسجد کے ایک  ذمہ دارنے بتایا کہ  نماز مکمل ہوتے ہی کافی لوگ باہر چلے گئے تھے جبکہ  باقی لوگ دعُا  کے لئے بیٹھے تھے کہ اچانک  مسجد کے اندر واقع الیکٹرک   سوئچ بورڈ کے کمرے کے اندر  لوگوں نے دیکھا کہ  کسی بورڈ میں   آگ کے شعلے اُٹھ  رہے ہیں،   موقع پر موجود نوجوانوں نے فوری طور پر باہر موجود مین سوئچ کو بند کردیا، مگر مسجد کے  اندرمخصوص کمرے میں ایک سوئچ بورڈسے آگ پھیلتے پھیلتے دوسرے سوئچ بورڈوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ اس سے پہلے کہ آگ  مسجد کے مصلوں اور کارپیٹ کو چھوتی،  فوری طور پر اُسے لپیٹ لیا گیا اور ضروری حفاظتی اقدامات کئے جانے لگے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سوئچ بورڈ کے مخصوص کمرے میں آگ لگ جانے سے اس کمرہ سے  متصل خواتین  کے لئے مخصوص  نماز کے کمرے میں کثیر مقدار میں دھواں جمع ہوگیا، یہ تو اچھا ہوا کہ جمعہ کی نماز   ہونے کی بنا پر متعلقہ کمرے میں کوئی خاتون موجود نہیں تھی۔ 

خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ  بھی موقع پر پہنچ گئی، مگر اُس وقت تک نوجوانوں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا تھا۔

آگ لگنے سے کمرے میں موجود الیکٹرک کے تمام سوئچ بورڈ سمیت  وائرس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، ساتھ ساتھ  بورڈ والا  پورا کمرہ  بھی آگ کے شعلوں سے کالا پڑ گیا ہے۔

 سمجھا جارہا ہے کہ بجلی کے کھمبے  پر  کچھ مسئلہ ہونے سے   نیوٹرل کیبل پر فیس  کی بجلی دوڑرہی تھی، جس کے نتیجے میں سوئچ  بورڈ میں آگ لگنے کا خدشہ  ظاہر کیا گیا ہے۔ شام سات بجے تک بجلی کو درست کرنے کا کام جاری تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...