ریاست کرناٹک میں جلد ہی الیکٹرک بس سرویس کا آغاز: لکشمن ساودی

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

داونگرے،20؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی نائب وزیراعلیٰ وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے بتایا کہ ریاست میں جلد ہی300 الیکٹرک بسوں کو دوڑایا جائے گا۔

داونگرے میں ہائی ٹیک بس اسٹانڈ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے لکشمن ساودی نے یہ جانکاری دی اور کہا کہ اس سلسلہ میں اسی ماہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ آلودگی سے متاثرہ شہروں میں دو کروڑ روپئے قیمتی الیکٹرک بسیں خریدنے مرکزی حکومت 55لاکھ روپئے کی امداد کررہی ہے اور نجی کمپنیاں اس اسکیم کے تحت بس خرید کرکے ایس آر ٹی سی کو فراہم کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایس آر ٹی سی اپنے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کا استعمال کرکے ان بسوں کی سرویس شروع کرے گا اور کلومیٹر کے حساب سے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کے ایس آر ٹی سی کو کورونا لاک ڈاؤن و دیگر وجوہات کی بنا پر کل 4ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود کارپوریشن کو کسی بھی حالت میں بند نہیں کیا جائے گا اور عملہ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...