راجیہ سبھا کی 57 نشستوں کے لئے انتخابی عمل آج سے شروع

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2022, 11:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا انتخابات سے تعلق سے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو انتخابات ہونے ہیں۔ کاغذات نامزدگی 31 مئی تک داخل کیے جا سکتے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال یکم جون کو کی جائے گی۔ امیدوار 3 جون تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ 10 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے سے شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں 15 ریاستوں کے 57 ارکان کی میعاد جون اور اگست کے درمیان ختم ہو رہی ہے۔ جن اہم لیڈروں کی میعاد ختم ہو رہی ہے ان میں مرکزی حکومت کے وزیر مختار عباس نقوی، پیوش گوئل، کانگریس لیڈر جے رام رمیش، کپل سبل اور امبیکا سونی شامل ہیں۔ساتھ ہی بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا کی میعاد بھی ختم ہو رہی ہے۔ ان تمام راجیہ سبھا ارکان کی میعاد 21 جون سے یکم اگست کے درمیان ختم ہو رہی ہے۔

ملک میں راجیہ سبھا کی 245 سیٹیں ہیں جن میں سے فی الحال بی جے پی کے پاس 95 جبکہ کانگریس کے پاس 29 سیٹیں ہیں۔ راجیہ سبھا میں سب سے زیادہ 31 ممبران اتر پردیش کے ہیں۔ ان میں سے 11 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کی میعاد 4 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ مہاراشٹرا اور تمل ناڈو کے 6-6 ممبران کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ بہار سے راجیہ سبھا کے 5 ارکان کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، آندھرا پردیش اور کرناٹک سے راجیہ سبھا کے 4-4 ارکان کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔

مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کے 3 راجیہ سبھا ارکان کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ، تلنگانہ، جھارکھنڈ، پنجاب اور ہریانہ کے دو دو راجیہ سبھا ارکان کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار راجیہ سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبران کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کو زیادہ سے زیادہ 9 سیٹیں مل سکتی ہیں، لیکن اگر اتحادیوں نے فراخدلی دکھائی تو یہ تعداد 10 سے 11 تک پہنچ سکتی ہے۔

لیکن اس کے ساتھ راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے لیے امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا چیلنج ہے، کیوں کہ راجیہ سبھا کے لیے پارٹی کی پوزیشن ایک انار اور سو بیمار جیسی ہے۔ پنجاب میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد عآپ کے امیدوار یہاں کی دونوں سیٹوں پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ پنجاب سے اکالی دل کے واحد راجیہ سبھا رکن بلوندر سنگھ بھونڈر اور کانگریس کی امبیکا سونی کی میعاد ختم ہونے جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...