انتخابی نتائج تک خاموش رہنے جے ڈی ایس کارکنوں کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 1:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/مئی(ایس او نیوز)  لوک سبھا انتخابات کے متعلق میسور اور منڈیا حلقوں کے بارے میں جے ڈی ایس قائدین کے اختلافی بیانات اور اس کی وجہ سے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد میں انتشار کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گو ڈا اور وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی ہدایت پر طے کیا گیا ہے کہ انتخابی نتائج ظاہر ہونے تک کوئی بھی لیڈر کسی طرح کا بیان نہ دے۔ اور ساتھ ہی کسی اور پارٹی کے لیڈر کی طرف سے دئے جانے والے کسی بھی بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہ کیا جائے۔ انتخابی ماحول میں بعض لیڈروں کے بیانوں کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ ہدایت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں جی ٹی دیوے گوڈا کا یہ بیان کہ میسور پارلیمانی حلقے میں جے ڈی ایس کارکنوں نے بی جے پی کے حق میں کام کیا ہے کافی ہلچل کا سبب بنا۔ اس بیان پر جہاں وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے جی ٹی دیوے گوڈا سے اپنی ناراضی ظاہر کی تھی۔ اس کے علاوہ اقتدار پر قبضے کے لئے بی جے پی کی طرف سے کسی طرح کی سودے بازی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے لیڈروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس یا اس کے کسی بھی رہنما کے خلاف اس طرح کی بیان بازی ہرگز نہ کی جا ئے جس سے حکومت کا استحکام متاثر ہو۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔