لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر قومی اور عالمی رہنماؤں کا ردعمل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2019, 11:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 24/مئی (ایس او نیوز/ ایجنسیز)قومی اورمختلف ملک کے رہنماؤں نے لوک سبھا انتخابات 2019کے نتائج کے اعلان پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم نریندرمودی کو مبارک باد دی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے انتہائی انوکھے انداز میں ہندی میں ٹوئیٹ کرکے مودی کو مبارک باد دی۔

اسرائیلی وزیراعظمنے کہا”میرے دوست نریندرمودی آپ کی مؤثر انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔یہ انتخابی نتیجے ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آپ کی قیادت کو ثابت کرتے ہیں۔ہم ساتھ مل کر ہندوستان اور اسرائیل کے مابین گہری دوستی کو مضبوطی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔بہت خوب،میرے دوست“۔

سری لنکا کے صدر میتری پال سری سینا نے بھی مودی کو مبارک باد دی ہے۔انھوں نے ٹوئیٹ کیا،”آپ کی جیت اور آپ کی قیادت میں لوگوں کے دوبارہ اعتماد ظاہر کرنے پر مبارک باد۔سری لنکا مستقبل میں ہندوستان کے ساتھ قریبی اور مثبت رشتے جاری رکھنے کے تئیں پرامیدہے“۔

  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے لوک سبھا الیکشن کے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ الیکشن تمام طرح کی تنگ نظری بالخصوص نسلی اور مذہبی تنگ نظری کی بنیاد پر لڑا اور اپنا ایجنڈا سیٹ کیا۔ انجان نے کہا کہ اس الیکشن میں اپوزیشن کی شکست کی اہم وجہ یہ ہے کہ اس کے اتحاد کو کانگریس پارٹی نے منہدم کیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کی پالیسیوں نے اپوزیشن اتحاد کو کمزور کر تے ہوئے مودی کی جیت کا راستہ ہموار کیا

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ نے ایک بہت ہی پیشہ ورانہ مہم چلائی جس کے نتیجے میں پارٹی کو مزید پانچ سال تک حکومت کرنے کا موقع نصیب ہوا۔عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”ایگزٹ پول سرویز درست ثابت ہوئے۔ اب صرف بی جے پی اور این ڈی اے کو مبارکباد پیش کرنا باقی رہ گیا ہے“۔

کانگریس نے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے 'الیکٹرانک وکٹری مشین'  بننے کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ یہ بی جے پی کی نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت ہے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ جو سبقت حکمراں پارٹی کو ملی ہے وہ بی جے پی نہیں بلکہ براہ راست مودی کی جیت ہے اور اس جیت کا کریڈٹ صرف مودی کو جاتا ہے۔

وزیر خارجہ اور بی جے پی کی رہنما سشما سوراج نے وزیر اعظم نریندر مودی کو 17 ویں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی فتح حاصل کرنے کے لئے مبارکباد دی۔ محترمہ سوراج نے ایک ٹویٹ میں کہا ”وزیر اعظم، آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتنی بڑی فتح حاصل ہوئی۔ میں ملک کے عوام کے تئیں دل سے تعریف کرتی ہوں“۔محترمہ سوراج نے صحت وجوہات کی وجہ سے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی زبردست اکثریت ملنے پر ہندوستانی وزیراعظم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا،”جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون،امن وخوشحالی کے لئے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعاون کے مستحکم ہونے کی امیدہے“۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے مودی کو مبارک باد دی اور کہا،”میں لوک سبھا انتخابات 2019میں زبردست جیت کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتاہوں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...