خواب وخیال میں بھی نہیں تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کانگریس کے حق میں اتنے مایوس کن ہوں گے:دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں۔ میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ہم ریاست میں صرف ایک سیٹ پرکامیابی حاصل کریں گے۔ ایسے نتائج کاسان و گمان میں بھی احساس نہیں ہوا تھا۔ انتہائی مایوس نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے مذکورہ باتیں کہیں۔ بروز ہفتہ کو ئنس روڈ پر واقع کے پی سی سی دفتر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کراری شکست کی ذمہ داری بطور کے پی سی سی صدر مجھے اخلاقی طور پر لینا ہوگا۔ سیاسی میدان میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ جب ہمارا رخ شکست کی طرف ہو تو ہم کو پوری ہمت و ذمہ داری کے ساتھ سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کئی مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔ اس الیکشن کا رزلٹ ہماری تشہیری طریقہ کار سمیت شکست کیلئے دیگر وجوہات ہیں۔ ہماری رپورٹ اے آئی سی سی کے صدر کو پہنچائیں گے۔ بعد ازاں راہل گاندھی کے فیصلہ کے مطابق آئندہ اقدام کریں گے۔ چندہ ماہ قبل ہوئے ضمنی انتخابات میں بلاری لوک سبھا حلقہ،رام نگر اورجمکھنڈی اسمبلی حلقوں میں کانگریس کی جیت ہوئی تھی۔ لیکن لوک سبھا انتخابات میں نتائج مختلف ہوگئے۔ گزشتہ 5برسوں کے دوران کارنامہ انجام نہیں دیا۔ عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ معاسی و اقتصادی حالت میں سدھار،بے روز گار ی اور کسانوں کے مسائل سمیت دیگر بہت سارے مسائل حل کرنے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے۔ اس کے باوجودعوام نے مودی کو ایک اور موقع دینے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کامنفی اثر مخلوط حکومت پر پڑنے والا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے صدر سدارامیا دونوں نے کل ملاقات کی ہے۔ اورحکومت کومزید متاثر کن طور پر آگے چلانے کے سلسلہ میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29مئی کو کانگریس لجس لیٹر س پارٹی (سی ایل پی) اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس میں کے پی سی سی کی کار گزار کمیٹی کے اراکین حصہ لیں گے۔ مخلوط حکومت کو کس طرح کام کرنا ہوگا۔ کس طرح کا پروگرام ترتیب دینا ہوگا اورپارٹی کی مضبوطی کیلئے بلاک اور ضلع سطح پر کیا کچھ کرنا ہے۔اس بارے میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چند مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں جو کھلے عام بیان نہیں کئے جاسکتے۔ میرے لئے اقتدار اہم نہیں۔ جب وزیر تھا پارٹی کی تنظیم کاری کیلئے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لئے ملک بھر میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔ اس کا سامنا کرنے کیلئے ہم کو مزید مضبوطی، یکجہتی اور متحدہ طو رپر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس، جے ڈی ایس اتحاد کے ذریعہ انتخابات کا سامنا کرنے کے باوجود توقع کے مطابق نتائج نہیں آئے۔ یہ ہمارے بیداری کی گھنٹی ہے۔ ہمارے اندر موجود نقائص کو دور کرنا ہوگا۔ سدارامیا حکومت کی ریڑھ کی ہڈی بن کرر ہیں گے۔ اور کمار سوامی سے مزید قوت و توانائی کے ساتھ حکومت چلانے کی گنڈو راؤ نے امید ظاہر کی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔