کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کماراسوامی کی بھٹکل ہوتے ہوئے کاروار روانگی؛ بھٹکل چیک پوسٹ پر وزیراعلیٰ کی کار کی تلاشی؛ اسنوٹیکر آج داخل کریں گے پرچہ؛ دیش پانڈے غیر حاضر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2019, 10:27 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ کماراسوامی کی کار کو بھٹکل میں انتخابی آفسران نے چیکنگ کے لئے روک دیا اور کار کی ڈکی کھول کر  سامانوں کی تلاشی لی گئی۔ یہ واردات  بدھ کی شب اُڈپی۔اُترکنڑا سرحد  پر واقع بھٹکل تعلقہ کے  گورٹے کراس چیک پوسٹ پر پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ریاست کے مختلف چیک پوسٹوں پر سواریوں کی تلاشی کا کام جاری ہے، جیسے ہی کنداپور میں ماہی گیروں کے ایک  پروگرام میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کاروار جانے کے لئے بھٹکل سرحد پر پہنچے،  چیک پوسٹ پر سواریوں کی تلاشی کا کام جاری تھا، ایسے میں وزیراعلیٰ کماراسوامی کی کار کو بھی روک دیا گیا اور اُن کی بھی سواری کی تلاشی لی گئی۔

شمس الدین سرکل پر والہانہ استقبال:  کنداپور سے کاروار روانگی کے موقع پر جیسے ہی کماراسوامی کی سواریوں کا قافلہ بھٹکل شمس الدین سرکل پہنچا، جے ڈی ایس کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کی مالائیں پیش کیں۔ بھٹکل جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری کی قیادت میں سرکل پر جے ڈی ایس کارکنوں نے  کمار انّا کی جے کے نعرے لگائے، اس موقع پر کافی بڑا ہجوم سرکل پر پہلے سے ہی جمع تھا۔ کماراسوامی نے اپنی سواری سے باہر نکلتے ہوئے عوام الناس سے ہاتھ ملایا، پھولوں کی مالائیں وصول کیں، بعد میں اپنی کار پر ہی کھڑے ہوکر ہاتھ ہلاتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا، بعد میں  اُن کا قافلہ کاروار کے لئے آگے بڑھ گیا۔

آنند اسنوٹیکر آج داخل کریں گے پرچہ نامزدگی:   کانگریس۔جے ڈی ایس   متحدہ اُمیدوار  آنند اسنوٹیکر آج  کاروار میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، جس کے لئے خصوصی طور پر کماراسوامی  کاروار پہنچ گئے ہیں، ایسے میں خبر ملی ہے کہ ضلع اُتر کنڑا کے  انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر موجود نہیں رہیں گے۔اسی طرح وزیراعلیٰ کماراسوامی کے پروگراموں میں بھی دیش پانڈے شریک نہیں ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ   دیش پانڈے   کسی پروگرام میں شریک ہونے دھارواڑ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اُتر کنڑا میں لوک سبھا انتخابات  کے لئے 23اپریل کو انتخابات ہوں گے، جس کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ کل بدھ تک جملہ 10 اُمیدواروں کی طرف سے 18  پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...