ہلیال میں جے ڈی ایس لیڈر کے گھر پر انتخابی افسران کا چھاپہ ۔تلاشی کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹے افسران؛ کیا بی جےپی کو شکست کا خوف ہے؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 2:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہلیال21؍اپریل (ایس اونیوز)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹس پر تلاشی مہم کے علاوہ ہلیال شہر کے گوداموں، شراب کی دکانوں، موٹر گاڑیوں کی بھی مسلسل تلاشیاں لی جارہی ہیں۔

اس دوران  ذرائع نے خبر دی ہے کہ سنیچر کے دن افسران کو ملنے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ہلیال میں ایک معروف جنتادل لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ شہر کے کے ایچ بی کالونی میں واقع جے ڈی ایس لیڈر ایس اے شیٹناور کے گھر پر چھاپہ ماری اور تلاشی کے دوران ووٹروں کو لبھانے کے لئے استعمال ہونے والی کوئی چیز یا نقد رقم یہاں سے دستیاب نہ ہونے پر افسران کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

بتایاجاتا ہے کہ ایس اے شیٹناور جنتادل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کے بہت قریبی دوست اور حلقے میں انتخابی مہم چلانے کے لئے ذمہ دار بھی ہیں۔ان کے گھر پر اسسٹنٹ الیکشن آفیسر پُٹا سوامی کی قیادت میں آفیسر ونائیک پالنکر، ہلیال تحصیلدار شیوانند اوُلے گڈی، ڈانڈیلی تحصیلدار چامراج پاٹل، فلائی اسکواڈ کے رویندرا میٹگڈاور پولیس افسران کے دستے نے تقریباًایک گھنٹے تک تلاشی مہم چلائی۔

تلاشی افسران کے خالی ہاتھ واپس لوٹنے کے بعد جنتادل لیڈر شیٹناورنے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اپوزیشن پارٹی کی طرف سے انتخابی افسران کو جھوٹی اطلاع فراہم کرتے ہوئے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی سازش کی گئی تھی۔ اپنی شکست کے ڈر سے پریشان بی جے پی کے لیڈران اس طرح کی حرکت سے ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔مگر ہم نے انتخابی افسران کے ساتھ پوری طرح تعاون کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل تعلقہ کے دوپنچایتوں کے جھگڑےمیں  مٹدہتلو اور مرڈیشور کا راستہ یتیم : عوامی نمائندوں پر عوام کی نظر

بھٹکل تعلقہ مرڈیشور کے ماولی -2 اور کائی کنی گرام پنچایتوں کی سرحد کی پیچیدگیوں چلتے مٹدہتلو اور مرڈیشور کے درمیان والی سڑک کا ایک ٹکڑا  یتیم ہوکر راہ گیروں اور بائک سواروں کے لئے مشکلات پیدا کئے ہوئے ہے۔

ملپے میں پاکستانی دہشت گرد موجود ہونے کی خبر۔سوشیل میڈیا پرہوئی وائرل۔ کوسٹ گارڈ پولیس نے کی وضاحت

سوشیل میڈیا اور کچھ الیکٹرانک میڈیا پر آج یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ بندرگاہی شہر ملپے میں ایک پاکستانی دہشت گرد موجود ہے جو تملناڈو سے فرار ہوکر یہاں کسی مقام پر چھپ گیا ہے۔

منگلورو میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اورگاڑیوں کے مالکان کو دھوکہ دینے والی4رکنی ٹولی گرفتار

منگلورو سٹی نارتھ کے اسپیشل کرائم ویجیلنس اسکواڈ اور اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم سے وابستہ پولیس افسران نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں اور موٹر گاڑیوں کے مالکان کو لوٹنے والی چار رکنی ٹولی کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

منگلورو میں کولشیکر کے قریب ریلوے پٹری پر زمین کھسک گئی؛ مینگلور سے گوا اورممبئی جانے والی ٹرین سروس متاثر؛ کئی ٹرینیں رد

تعلقہ کے کُولشیکر کے قریب پہاڑی  زمین کھسکنے  سے ریلوے ٹریک پر بہت ہی زیادہ مٹی اور کیچڑ کا ڈھیر لگ گیا  جس  کے نتیجے میں منگلورو اور اس روٹ پر آگے کی طرف جانے اور منگلورو کی طرف سے گوا اور ممبئی کی طرف چلنے والی ٹرین سروس متاثر ہوگئی۔  واردات جمعہ کو پیش آئی ہے۔