لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں سبھی پولنگ بوتھوں کے اطراف امتناعی احکامات نافذ؛ ہوٹلوں پر ہوگی نگاہ، انتخابی پرچار پر پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2019, 12:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21/اپریل (ایس او نیوز) اپریل 23 کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے 248 پولنگ بوتھوں کے اطراف  پروٹوکول کے تحت انتخابات شروع ہونے کے 48 گھنٹے پہلے سے ہی امتناعی احکامات نافذ کردئے  گئے ہیں۔ جس کے تحت پولنگ بوتھ کے اطراف چار سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی اس بات کی اطلاع بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ الیکشن آفسر مسٹر ساجد مُلّا نے دی۔

تحصیلدار دفتر میں اتوار صبح بلائی گئی پریس کانفرنس میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ساجد مُلّا نے بتایا کہ  امتناعی احکامات آج اتوار شام چھ بجے سے جاری کردئے گئے ہیں جو انتخابات کے اختتام تک  یعنی 23 اپریل شام چھ بجے تک جاری رہیں گے۔

ساجد مُلا نے بتایا کہ  انتخابات کے پیش نظر امتناعی احکامات کے ساتھ ساتھ اب کسی بھی اُمیدوار کےحق میں پرچار کرنے، مائک کا استعمال کرنے، لوڈ اسپیکرس، ایمپلی فائر  وغیرہ کے استعمال پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی طرح بھٹکل حلقہ کے سبھی ہوٹلوں، شادی ہال ، میٹنگ ہال وغیرہ  پر بھی کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے کہ کہاں پر کیا ہورہا ہے اور کون  اُن جگہوں پر  جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراب  کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، اُس پر سختی کے ساتھ عمل ہونا چاہئے۔ انتخابات مکمل ہونے کے  آدھے گھنٹے بعد تک  انتخابی  ایکزٹ پول پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

ساجد مُلا نے بتایا کہ اس الیکشن میں بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 109741 مرد اور 105699 خواتین ووٹرس ہیں اس طرح   2,15,440 ووٹروں پر مشتمل ووٹرلسٹ جاری کی گئی ہے۔ مزید بتایا کہ بھٹکل میں 71 حساس پولنگ بوتھ ہیں تو  23 پولنگ بوتھوں کو شدید حساس  قرار دیا گیا ہے۔ انتخابی کاروائیوں کو  نبھانے کے لئے  1096 اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، 24 بس ، 24 جیپ اور 41 منی بسوں کو انتخابی  کاموں کی انجام دہی کے لئے لگایا گیا ہے۔40 پولنگ مراکز میں وی وی پیٹ کا استعمال ہوگا، 20 زائد وی وی پیٹ رکھے جائیں گے۔ دو تحصیلدار کی گاڑیوں سمیت 33 گاڑیوں میں جی پی ایس کی سہولت ہوگی۔ 53 پولنگ بوتھوں پر  مائیکرو آبزرور اور  پانچ پولنگ بوتھوں پر وڈیو گرافر متعین ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔