بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ قمرسعدا صدراورفیضان شاہ بندری جنرل سکریٹری منتخب
بھٹکل 20/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی جدہ کے لئے جمعہ کوعہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جماعت کے تجربہ کار عہدیدارقمر سعدا صدرکے عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فیضان شاہ بندری کا انتخاب عمل میں آیا۔ نائب صدر کے عہدہ پر الیاس صدیقہ، سکریٹری کے عہدہ پر تمیم رکن الدین، اکاونٹینٹ کے عہدہ پر اقبال گنگاولی اور فائنانس سکریٹری کے عہدہ پر نعمان علی اکبرا کا انتخاب عمل میں آیا۔
جماعت کے سابق صدرعبدالسلام دامداابو کی صدارت اورالیکشن کمشنر ریحان کوبٹے کی نگرانی میں منعقدہ عہدیداران کے انتخاب کے موقع پرجملہ بیس اراکین انتظامیہ میں سے 19حاضر رہے۔
یاد رہے کہ قریب آٹھ سال قبل جناب قمر سعدا دو میعاد کے لئے جماعت کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں وہ ایک میعاد کے لئے نائب صدر کے عہدہ پر رہ کر بھی جماعت کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب فیضان شاہ بندری اس سے قبل اسپورٹس سکریٹری رہ چکے ہیں۔ اسی طرح نعمان علی اکبرا اس سے قبل جماعت کے صدر کے عہدہ پر رہ کر اپنی خدمات انجام دے چکےہیں۔ جناب الیاس صدیقہ پہلی بار انتظامیہ میں شامل ہوئے تھے، موصوف چونکہ ہرکام میں متحرک رہتے ہیں، نائب صدر کے عہدہ پرمنتخب ہوئے ہیں، اقبال گنگاولی اور تمیم رکن الدین کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ جماعت کی انتظامیہ میں رہ کر جماعت کے لئے کام کرنے کا اچھا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔