اُڈپی3/ستمبر (ایس او نیوز) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کے لیے 28-2025 کی چار سالہ میعاد کے لئے ریاستی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کے انتخابات بروز اتوار ایکم ستمبر 2024 کو اُڈپی کے صالحات کیمپس میں منعقد ہوئے۔ جس میں مندرجہ ذیل اراکین کا انتخاب کیا گیا:
یاسین بھکبا (ہوناور)، محمد رضا مانوی (بھٹکل)، اسلم ہائیکاڈی (اُڈپی)، افتخار احمد (ہُمناباد)، ڈاکٹر مبین (اُلّال)، سلیم پاشا (رائچور)، محمد الطاف امجد (بسواکلیان)، محبوب الحق (بنگلور)، مختار احمد کوتوال( نول گند)، خالد پرویز (کلبرگی)، محمد عمر شیخ (وجے پورا)۔
انتخابات کی نگرانی مرکزی سیکرٹری شاکر حُسین صاحب اور آندھرا پردیش آئیٹا کے ریاستی صدر عبدالرزاق صاحب نے کی۔ مولانا عبدالغفار حامد عمری ، ریاستی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک شعبہ تعلیم، نے کلیدی خطاب کیا۔ آئیٹا کرناٹک کے ریاستی صدر محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کئے، جبکہ سیکرٹری یاسین بھکبا نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت آئیٹا وجے پور کے ضلعی صدر محمد عمر شیخ نے کی۔