سادھوی پر شہید ہیمنت کر کرے کی توہین کا کوئی معاملہ نہیں بنتا: الیکش کمیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 11:01 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 21؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بی جے پی کی لوک سبھا امیدوار اور مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ کے خلاف ممبئی کے صحافی محمد جاوید شیخ کی شکایت کو مسترد کردیا ہے ۔ اس شکایت میں صحافی نے پرگیہ سنگھ کے اس بیان پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس میں انہوں نے اے ٹی ایس چیف آنجہانی ہیمنت کرکرے کی توہین کی تھی ۔ محمد جاویدشیخ نے شکایت میں کہا تھا کہ چونکہ سادھوی نے ایک شہید افسر کی توہین کی ہے اور یہ ہندو مسلم یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے اس لئے ان کے خلاف کارروائی ہو ۔لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا نے شکایت کنندہ صحافی محمد جاوید شیخ کی عرضی کو خارج کردیا ۔محمد جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں میں شہید ہیمنت کر کرے کی توہین کر نے والی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ان کی کردار کشی کر نے کے ساتھ عوامی جلسہ میں آنجہانی ہیمنت کر کرے کی شان میں گستاخی کی تھی ۔ ملک کے سب سے عظیم اعزاز اشوک چکر ایوارڈ یافتہ شہید ہیمنت کر کرے کو بعد ازمرگ توہین آمیز کلمات سے نوازا جانا پولیس افسران اور اپنے فرض پر جان نچھاور کرنے والے پولیس والوں کی توہین کے مترادف ہے ۔ ہیمنت کر کرے کی توہین کے خلاف ممبئی کے صحافی محمد جاوید شیخ نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف انڈیا میں اپنی آن لائن شکایت درج کروائی تھی جس میں الیکشن کمیشن نے اس شکایت کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ سادھوی پر توہین کا کوئی معاملہ نہیں بنتا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...