الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے ممبروں کی تفتیش کی جائے ، کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرانے پرجوابدہ بنایاجائے:آنندشرما

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2021, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی)کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے پیرکے روزکہاہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کیا جانا چاہیے اور اس کے ممبروں کے اقدامات کی چھان بین کی جانی چاہیے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر رائے دہندوں کے اعتماد کو دھوکہ دیاہے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرریوں کیلئے اہلیت کافیصلہ کرے۔سابق مرکزی وزیر نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ایک روز قبل ہی چار ریاستوں اور ایک مرکزی علاقہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ممتابنرجی کی جیت کی اطلاع کے بعدپھرشکست کی اطلاع آنے لگی جس سے الیکشن کمیشن پرکئی طرح کے سوال کھڑے ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ کووڈوباکے دورمیں آٹھ مرحلوں میں الیکشن کرانے پربھی وہ نشانے پرہے جب کہ تمل ناڈومیں ایک ہی مرحلہ میں الیکشن کرایاگیاہے۔شرما نے ایک بیان میں کہاہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کیاجاناچاہیے اور اس کے ممبروں کے اقدامات کی چھان بین کی جانی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے خود کو داغدار کیا ہے اورووٹرزکے اعتماد کو دھوکہ دیاہے۔

انہوں نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی بنچ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری کیلئے نمبر اور اہلیت کے بارے میں فیصلہ کرنے اور کمیشن کو منصفانہ اور آزادانہ انداز میں کام کرنے کیلئے رہنمااصول طے کرنے کا فیصلہ کرے۔کانگریس کے سینئر رہنمانے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 324 کے تحت دیئے گئے اختیارکی خلاف ورزی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...