الیکشن کمیشن تماشائی ،فوج کے نام پرووٹ مانگنے کاسلسلہ جاری، اگر پاکستان پائلٹ ابھی نندن کو واپس نہیں کرتا تو وہ قتل کی رات ہوتی : مودی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2019, 12:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی : 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن پرتماشائی بنے رہنے کاالزام اب درست ہوتانظرآرہاہے جواپوزیشن لیڈروں پرفوراََکارروائی توکرتاہے لیکن فوج کے نام پرسیاست ،فرقہ وارانہ بیان اورشہیدوں کی توہین پر تماشائی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں پھنسے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو لے کر بیان دیا ہے۔ گجرات کے پاٹن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان پائلٹ واپس نہیں کرتا تو وہ قتل کی رات ہوتی۔مودی کا یہ بیان اس واقعہ پر مبنی ہے، جس میں بھارت کے ایئر اسٹرائیک کا جواب دینے آئے پاکستانی جنگجوؤں کا پیچھا ونگ کمانڈر ابھی نندن سرحد پار چلے گئے تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں پکڑ لیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا اسی درمیان ان کا مگ طیارہ حادثہ کا ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں پاکستان میں پکڑ لیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد حکومت ہند نے پاکستان کے ہائی کمشنر کو بھی باقاعدہ پائلٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ’دھمکی ‘دی تھی۔ اب مودی نے انتخابی ریلی میں اس مسئلے کو دوبارہ اٹھایا ہے۔گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر تیسرے مرحلے کے تحت 23 اپریل کو پولنگ ہونی ہے، جس کے لئے مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس موقع پر مودی نے یہاں کے پاٹن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ سے آئے ایک بیان کا جواب دیا ۔ مودی نے کہا کہ امریکہ میں اعلیٰ عہدہ پرفائز ایسے ایک شخص نے اپنا بیان دیا تھا کہ، مودی اب کچھ بڑا کر بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ایک ساتھ 12 میزائل لگائی تھیں۔ امریکہ نے کہا تھا کہ اچھا تھا کہ پاکستان نے پائلٹ واپس کر دیا، ورنہ وہ رات قتل کی رات ہوتی۔ یہ تو امریکہ نے کہا ہے۔ یہ پائلٹ ایسے ہی واپس نہیں آیا ہے، یہ تو سردار پٹیل کی زمین کا بیٹا وہاں بیٹھا ہے؛ اس لیے ا واپس آیا ہے ۔واضح ہو کہ 14 فروری 2019 کو جموں کشمیر کے پلوامہ میں خود کش بم دھماکے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس حملہ کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے 26 فروری کی رات پاکستان کے بالا کوٹ میں ایئر اسٹرائیک کرکے ہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...