کاروار اور بھٹکل میں نیشنل ووٹرس ڈے کی تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2021, 12:29 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 جنوری (ایس او نیوز) ملک بھر جہاں آج 25 جنوری کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ووٹرس ڈے کی تقریب منائی گئی، ضلع اُترکنڑا کے کاروار اوربھٹکل میں بھی متعلقہ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ووٹرس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کاروار میں  ضلع رنگ مندر میں  جبکہ بھٹکل میں تحصیلدار دفتر میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نئے ووٹروں کو ووٹرس کارڈ بھی تقسیم کئے گئے اور پروگرام میں شریک لوگوں سے عہد لیا گیا کہ وہ  ملک کے  دستور اور قوانین کی پاسداری کریں گے۔

بھٹکل میں چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد بھٹکل کے  چیف سیول  جج  ناگیندر نے  اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوری  نظام میں شہریوں کا کردار انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ایک زمانے میں یہاں بادشاہت کی حکمرانی ہوتی تھی اور وہ عوام پر راج کرتے تھے مگرآج ملک کے عوام حکومت کے لئے نمائندے چنتے ہیں  اور یہاں  جمہوری نظام قائم ہے۔  انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام اُسی وقت  مضبوط ہوسکتا ہے جب تمام شہری اپنی حق رائے دہی  کا استعمال کریں گے۔ 

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے اور اُنہیں اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کرانا ہی اس پروگرام کا مقصد ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی حق رائے دہی کا صحیح استعمال کریں ۔ کالج لیکچرار گنگادھر  نائک نے نیشنل ووٹرس ڈے کا تعارف اورپروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر دیوی داس موگیر ، تحصیلدار روی چندرا،  سریش مرڈیشور،  پربھاکر چکن منے سمیت مختلف سرکاری محکمہ کے آفسران موجود تھے۔

کاروار میں منعقدہ پروگرام میں چیف ڈسٹرکٹ جج  راج شیکھر نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح  حقوق انسانی  کی خلاف ورزی ہونے پر لوگ احتجاج کرتے ہیں ، عوام کو اُتنی ہی ایمانداری کے ساتھ ووٹنگ میں بھی حصہ لینا چاہئے، سنئیر سیول جج ٹی گوندیا نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ووٹروں کو اس ملک کا آقا قرار دیا اور کہا کہ  عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی