مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 10:44 AM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کے مراٹھ واڑا علاقے کے 46اسمبلی حلقوں میں 21اکتوبر کوہونے والے الیکشن کےلئے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علاقے کےڈسٹرکٹ الیکشن افسر نے بتایا کہ جمعہ سے پرچہ نامزدگی کی فروخت اور انہیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔امیدوار چار اکتوبر تک صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔

پرچہ نامزدگی کی جانچ پانچ اکتوبر اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ سات اکتوبر ہے۔سبھی سیٹوں پر ایک مرحلے میں 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 24اکتوبر کو ہوگی۔ ریاست میں آٹھ اضلاع کے 46اسمبلی حلقوں میں الیکشن ہونے والے ہیں۔ان میں سے اورنگ آباد اور ناندیڑ میں نونو ،بیڈ اور لاتور میں آٹھ آٹھ،جالنا میں پانچ،پربھانی اور عثمان آباد میں چار چار اور ہنگولی ضلع میں تین اسمبلی حلقے ہیں۔

ریاست میں 21ستمبر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگئی ہے۔اس بار الیکشن میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اگھاڑی نے سیکولر طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک اتحاد بنایا ہے۔اس بارے میں اتوار کو اعلان ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن میں کل 1.45کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔کئی موجودہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ پانے کے خواہش مند لوگوں نے پہلے ہی انتخابی تشہیر شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔