بیلاروس کے تمام اضلاع میں الیگزینڈر لوکاشینکو کی جیت: الیکشن کمیشن

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 11:46 AM | عالمی خبریں |

منسک،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بیلاروس میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملک کے تمام اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اطلاع سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ لیڈیا یرموشینا نے اتوار کے روز دی۔ دی بیلاروس 1 چینل نیوز چینل کو یرموشینا نے بتایا کہ کئی علاقوں کے بہت سے شہروں اور اضلاع نے ووٹوں کی گنتی کے اعداد و شمار مہیا کرائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منسک کے ضلع لیننسکی میں 64 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اس میں سے 67 فیصد نے لوکاشینکو کے حق میں ووٹ ڈالا، جبکہ 15 فیصد نے ان کی حریف سویتلانہ کو ووٹ دیا۔ وہیں بریسٹ علاقے کے اضلاع میں تقریباً 95.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس میں سے 67 فیصد نے لوکاشینکو کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 15 فیصد نے ان کی حریف سویتلانہ کو ووٹ دیا۔ بریسٹ ریجن کے اضلاع میں تقریباً 95.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ان میں سے 80 فیصد ووٹ لوکاشینکو کے حق میں ہیں، جبکہ سویتلانہ کو صرف 3.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گومیل کے چار اضلاع میں لوکاشینکو نے 90 فیصد اور ان کی حریف کو 3.2 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسرے اضلاع میں لوکاشینکو نے 90 فیصد اور سویتلانہ کو تقریبا چار فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...