ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا لیا حلف، فڈنویس بنے نائب وزیر اعلیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 11:14 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا باغی گروپ کے قائد ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں چل رہی سیاسی اتھل پتھل کا کچھ حد تک خاتمہ ہو گیا ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ بی جے پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، جن کے وزیر اعلیٰ بننے کی قیاس آرائی ہو رہی تھی، انھوں نے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا ہے۔ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس دونوں کو مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اب کابینہ کی توسیع کا عمل انجام پائے گا اور آنے والے دنوں میں شیوسینا و بی جے پی لیڈران کی بطور وزیر حلف برداری ہوگی۔

اس سے قبل دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے نے گورنر کوشیاری سے ملاقات کی جس کے بعد فڈنویس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے بلکہ ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ایکناتھ کابینہ میں وہ شامل نہیں ہوں گے۔ پھر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ’’دیویندر فڈنویس کو نائب وزیر اعلیٰ بننا چاہیے۔ ان کی طرف سے بڑا دل دکھایا گیا ہے، لیکن انھیں اس حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔‘‘ نڈّا کی اس اپیل کو دیویندر فڈنویس مان لیا، اور مہاراشٹر کا نائب وزیر اعلیٰ بننے پر رضامندی کی مہر لگا دی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد آج بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے نے راج بھون جا کر گورنر کے سامنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ گورنر سے ملاقات کے بعد فڈنویس اور ایکناتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس کیا تھا۔ جب فڈنویس نے اعلان کیا کہ ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے، تو وہاں موجود سبھی حیران رہ گئے۔ بعد ازاں ایکناتھ شندے نے کہا کہ ’’سابق وزیر اعلیٰ فڈنویس نے بڑا دل دکھایا ہے۔ ان کے جیسا انسان ملنا مشکل ہے۔ جس کے پاس 120 اراکین اسمبلی ہیں، کوئی بھی ایسا نہیں کرتا۔ پنچایت یا میونسپل کارپوریشن چیف کا عہدہ بھی کوئی نہیں دینا چاہتا، یہ تو وزیر اعلیٰ کا عہدہ ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔