مہاراشٹر بی جے پی میں انتشار، پنکجا منڈے کے بعد ایکناتھ کھڑسے نے دکھائے تلخ تیور

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 8:43 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 10/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر بی جے پی میں زبردست انتشار کے آثار نظر اانے لگے ہیں۔ بی جے پی لیڈر پنکجا منڈے کی بغاوت کے بعد اب سینئر لیڈر ایکناتھ کھڑسے نے بھی پارٹی کے کئی لیڈروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ایکناتھ کھڑسے نے کہا کہ ’’انتخابات میں ہماری پارٹی کے کچھ اہم لیڈروں اور کارکنان نے ہمارے خلاف کام کیا۔ میں نے چندرکانت پاٹل (مہاراشٹر بی جے پی صدر) کو کچھ آڈیو اور ویڈیو ثبوت کے طور پر دیے ہیں اور ان سے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی گزارش کی ہے۔‘‘

ایکناتھ کھڑسے نے اس سے قبل ہفتہ کے روز پارٹی قیادت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ان کی بے عزتی جاری رہی تو وہ دوسرے متبادل کی تلاش کریں گے۔ اس کے بعد سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے نے پیر کے روز دہلی میں این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔

ایکناتھ کھڑسے نے اس سے پہلے بھی پارٹی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ گزشتہ 5 دسمبر کو انھوں نے اپنی بیٹی روہنی اور سابق وزیر پنکجا منڈے کی شکست کے لیے پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں پر الزام عائد کیا تھا۔ انھوں نے دیویندر فڑنویس پر اشاروں اشاروں میں نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی نے اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا ہوتا گار پارٹی نے اپنی سابق اتحادی پارٹی شیوسینا کی نئی حکومت میں وزیر اعلیٰ عہدہ بانٹنے کی گزارش مان لی ہوتی۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی نے اس سال اکتوبر میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں ایکناتھ کھڑسے کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ پارٹی نے ان کی بیٹی کو جلگاؤں ضلع میں ان کے آبائی علاقہ مکتائی نگر سے ٹکٹ دیا تھا۔ لیکن روہنی کھڑسے شیوسینا کے باغی چندرکانت پاٹل سے انتخاب ہار گئیں۔

گزشتہ دنوں بی جے پی نے قدآور لیڈر رہے گوپی ناتھ منڈے کی بیٹی پنکجا منڈے نے بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ پہلے انھوں نے سوشل میڈیا ہینڈل سے بی جے پی ہٹایا اور بعد میں ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ آٹھ سے دس دن میں اپنا آگے کا راستہ منتخب کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...