منہ کی کھانے کے بعد بی جے پی میں ہاہاکار! ’35 سال کی کمائی منٹوں میں گنوائی‘، ایکناتھ کھڈسے کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 10:47 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،28/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر میں حکومت سازی کے باوجود کرسی گنوا دینے کے بعد بی جے پی میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما اپنی ہی پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ کئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا اجیت پوار کے ساتھ ہاتھ ملانے کا فیصلہ درست نہیں تھا اور اس سے پارٹی کی شبیہ پر منفی اثر پڑا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر ایکناتھ کھڈسے نے اجیت پوار سے ہاتھ ملانے پر بی جے پی اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو نشانہ بنایا ہے۔

ایکناتھ کھڈسے نے کہا، ’’ہم نے زندگی بھر جو کچھ حاصل کیا، ہم شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف لڑتے رہے، ہماری پارٹی نے ایک منٹ میں اجیت دادا پوار سے ہاتھ ملا کر سب کچھ کھو دیا۔‘‘ ایکناتھ کھڈسے نے مزید کہا کہ پارٹی نے اس مرتبہ انہیں اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیا وہ اس پر افسردہ ہیں۔‘‘

ایکناتھ کھڈسے نے کہا، ’’میں نے اپنی زندگی کے 42 سال پارٹی کے لئے کام میں صرف کیے، پارٹی کو عروج پر لانے کے لئے بھی سخت محنت کی، اب جبکہ خوش گوار وقت آیا تو مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا اس کی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی جو آگے بھی رہے گی۔ لیکن رہوں یا نہ رہوں، پارٹی اقتدار میں آنی چاہیے تھی۔‘‘

ایکناتھ کھڈسے نے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی ناقص کارکردگی پر سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے وزیراعلیٰ کہتے تھے کہ اتحاد کو 220 سے زیادہ نشستیں ملیں گی لیکن سیٹیں 160 ہی حاصل ہو پائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن سے پہلے اور اس کے بعد جو کچھ دیکھا ہے اس کے معنی وہ ضرور نکال لیں گے۔

ادھر، اجیت پوار سے ہاتھ ملانے کے سوال پر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا تھا کہ صحیح وقت آنے پر میں بولوں گا،، فکر مت کرو۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...