بیچ سمندر میں کشتی ڈوب گئی، آٹھ ماہی گیر لا پتہ
رامیشورم/ 5ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کے رامیشورم کے قریب طوفانی ہواؤں کی وجہ سے مشرقی سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں کم از کم آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ سمندر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے۔ حکام نے بدھ کو اس کی اطلاع دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کے وقت کشتی میں دس ماہی گیر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دو ماہی گیر تیر کر محفوظ نکل آئے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے قریب 28 کلومیٹردور کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ہوا۔محکمہ کے حکام نے بتایا کہ تیز ہوا چلنے کی انتباہ کے باوجود ماہی گیرسمندر ماہی گیری کیلئے گئے ہوئے تھے۔