منگلورو میں گرفتار8 مشتبہ افراد جعلسازاور لٹیرے ہیں۔ دہشت گردی سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ سٹی پولیس کمشنر کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th August 2019, 1:52 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو17/اگست (ایس او نیوز) کدری پولیس کی جانب سے پمپ ویل کے پاس واقع ایک لاڈج سے گرفتار کیے گئے 8افراد کے تعلق سے سٹی پولیس کمشنر نے واضح کردیا ہے کہ یہ ایک جعلسازوں کی گینگ ہے جو دھوکہ اور فریب سے لوگوں کے پاس سے رقم اینٹھنے کا کام کیا کرتی ہے۔ اور ا ن افراد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خیال رہے کہ آج صبح میڈیا میں یہ خبر عام ہوئی تھی کہ منگلورو میں دہشت گردانہ حملے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے پولیس کی طرف سے چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران ایک لاڈج سے9مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشانے اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:”مشکوک رویے کے لئے گرفتار کیے گئے افراد سے ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد یہ صاف ہوگیا ہے کہ یہ ایک دھوکہ بازوں کی گینگ ہے، جو لوگوں سے رقم اینٹھنے کا کام کرتی ہے۔گرفتار کئے  گئے افرادکی شناخت ٹی پیٹر سام (53) کیرالہ، ٹی کے بوپنّا (33)، مڈیکیری کے علاوہ بنگلورو کے رہنے والے مدن (41)، چینپّا (38)، سنیل راجو (53) کوڈنڈا راما (39)،کولور کے رہنے والے جی محی الدین (70) اور منگلورو کے فلنیر میں ہوٹل کے مالک عبداللطیف (59) کے طور پر کی گئی ہے۔

 پولیس کمشنر نے بتایا کہ ”جانچ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ محی الدین اور عبداللطیف منگلورو میں رہ کر (دھوکے سے لوٹنے کا) کام کرتے ہیں، جبکہ سام پیٹر کا رابطہ مغربی بنگال اور بھوبنیشور سے ہے۔ان ملزمین کے پاس سے ایک ریوالور، 8گولیاں، ’نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیوریو، گورنمنٹ آف انڈیا‘ کا بورڈ لگی ہوئی کار، جعلی شناختی کارڈز، وزیٹنگ کارڈز، ایک 4.5ایم ایم بور والی پستول، لیپ ٹاپ، 10موبائل فون اور ایک وائس ریکارڈر ضبط کیا گیا ہے۔“

 ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں ان کا دہشت گردانہ کارروائیوں سے کوئی رشتہ نظر نہیں آیا ہے۔ پھر بھی مزید تحقیقات جاری ہے۔ اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ منگلورو کے عبداللطیف اور محی الدین کے ساتھ کیرالہ کے سام پیٹر کے رشتوں کی اصلیت کیا ہے۔ 

 پولیس کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ ان آٹھ ملزمین نے ہوٹل کے رجسٹر میں اپنا نام درج نہیں کروایا تھا۔ہم لوگ ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کر رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔