بھٹکل میں عیدالفطر کی نماز اس بار عیدگاہ میں ہونے کی توقع؛ چار سال کے وقفہ کے بعد عیدگاہ میں ہوگی نماز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2019, 6:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2/جون (ایس او نیوز) اس بار عید کے موقع پر چونکہ بارش کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں، اس لئے  عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں پڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  عیدگاہ انتظام کمیٹی کے  سکریٹری جناب محمد صادق اسرمتا نے دی۔انہوں نے بتایا کہ   قریب چار سال کے وقفے کے بعد عیدگاہ میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل  24 ستمبر 2015 کو  مولانا ارشاد نائطے ندوی نے عید الاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں پڑھائی تھی ۔

حال ہی میں کی گئی عیدگاہ کی تزئین و تجدید کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عیدگاہ میں نماز ادا کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ عیدگاہ کے فرش پر اب ماربل بچھایا گیا ہے  اور پینٹنگ و دیگر تزئین کاری کے ساتھ عیدگاہ کو نہایت خوبصورت بنایا گیا ہے، عیدگاہ کی تزئین و تجدید کے بعد  قریب تین سال قبل  رسمی طور پر افتتاح عمل میں آیا تھا، مگر  بارش اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے نماز ادا کرنے کا موقع  نہیں ملا تھا۔ اب تزئیین و مرمت کے بعد پہلی بار عیدکی نماز ادا کی جائے گی۔

جناب محمد صادق نے بتایا کہ اس بار جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی  عیدالفطر کی نماز دوگانہ پڑھائیں گے، عیدگاہ میں صبح ٹھیک آٹھ بجے نماز کھڑی ہوگی، جس کے لئے صبح ساڑھے سات بجے  جامع  مسجد سے جلوس نکلے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر عین عید کے دن بارش ہوتی ہے  تو پھر جامع مسجدوں میں  صبح ٹھیک 8 بجے  اوربعض مساجد میں  8:15 بجے نماز ادا کی جائے گی۔

جامعہ عیدگاہ میں  صبح آٹھ بجے نماز:  اُدھر تینگن گنڈی میں مرکزی جماعت المسلمین  تینگن گنڈی نے اطلاع دی ہے کہ  جامعہ آباد عیدگاہ میں  عیدالفطر کی نماز دوگانہ صبح ٹھیک آٹھ بجے  شروع ہوگی۔پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگر عید کے دن بارش ہوتی ہے تو پھر  جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد میں  صبح ٹھیک آٹھ بجے اور جامع مسجد تیگن گنڈی میں 8:15 بجے  نماز ادا کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔