ساحلی کرناٹکا بشمول بھٹکل، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں کل جمعہ سے منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ؛ جامع مساجد میں ادا کی جائے گی عید کی دوگانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th July 2020, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل، بیندور، کنداپور، اُڈپی، گنگولی، اور  مینگلور  سے لے کر پڑوسی ریاست کیرالہ تک کل جمعہ سے عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے  اور کوویڈ وباء کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے  عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کے بجائے تمام جامع مساجد میں ہی عید کی دوگانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھٹکل میں  جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد میں صبح سات بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی، جبکہ بھٹکل مدینہ جمعہ مسجد، مسجد نور، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید، مسجد امام بخاری میں 7:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔نماز کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کا  پورا خیال رکھنے بالخصوص ماسک پہن کر آنے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھ کر نماز پڑھنے  عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے تاکید کی گئی ہے۔ اسی طرح بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے نماز،   قربانی وغیرہ کی   فوٹو گرافی نیز وڈیو گرافی کرنے اور سوشیل میڈیا پر پھیلانے سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے اور  اور عوام الناس سے  تاکید کی ہے کہ وہ خود بھی  فوٹو گرافی نہ کرے اور دوسروں کو بھی  باز رکھیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کی نماز کی طرح کل عید کی نماز کے لئے بھی  عمر رسیدہ لوگوں بالخصوص 60 سال سے زائد عمر اور 12 سال سے کم عمر کے لڑکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید کی نماز اپنے اپنے گھر پر ہی ادا کریں ۔

بھٹکل تعلقہ کے شرالی  رحمانیہ مسجد اور علی میاں مسجد میں صبح 8:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی،  جامع مسجد تنگنگونڈی اور  جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد میں صبح 7:30 بجے ،  اسی طرح مرڈیشور کی آٹھ مساجد میں سے تین مساجد میں  6:45 بجے  اور بقیہ پانچ جمعہ  مسجد میں 7:15 بجے  نماز عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔ منکی سے ملی اطلاع کے مطابق  وہاں کی تین مساجد میں  صبح 7 بجے اور دیگر تین مساجد میں 7:15 بجے نماز ادا کی جائے گی۔

 خیال رہے کہ  کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور، سرسی، یلاپور اور بنگلور سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں یکم اگست سنیچر سے عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...