بھٹکل میں جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ؛ بارش کے پیش نظر تمام جامع مساجد میں ادا کی گئیں نماز دوگانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th August 2019, 12:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج  پیر سے عید الاضحیٰ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے اس بار  عیدگاہ میں  نماز ادا  نہیں کی جاسکی، لہٰذا تمام جامع مساجد میں  نماز کا اہتمام کیا گیا۔

بھٹکل کی جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، نوائط کالونی تنظیم جامع مسجد، مخدوم کالونی مخدومیہ جامع مسجد اور موگلی ہونڈا  بلال جامع مسجد میں صبح 7:30 بجے نماز شروع ہوئی، جبکہ بھٹکل کی دیگر مساجد میں صبح 7:45 اور بعض مساجد میں 8 اور 8:30 بجے نماز عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔

جامع مسجد میں مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے نماز عید پڑھائی تو وہیں خلیفہ جامع مسجد میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے نماز پڑھائی۔ نماز کے فوری بعد عربی میں خطبہ دیا گیا پھر اُس کا اُردو ترجمہ پیش کیا گیا جس میں  بتایا گیا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں ہر سال  یہ عید منائی جاتی ہے۔ علماء نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلمانوں سے کہا کہ اُنہیں ہرگز حالات سے گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ  قانون میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اُن کے قانون تبدیل ہوتے رہیں گے، مگر شریعت کا جو قانون ہے  وہ اللہ کا بنایا ہوا قانون ہے اور اللہ کا قانون  بدلنے کے لئے نہیں آیا ہے۔  اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے جو قران  آسمان سے اُتارا ہے، اُس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے لی ہے، اُسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا،  قران کی آیت کا مفہوم سمجھاتے ہوئے  انہوں نے  کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ ہم نے اس دین کو نازل کیا ہے،  کتاب ہدایت کو ہم نے نازل کیا ہے، ہم اس کی حفاظت کرکے رہیں گے۔لہٰذا اللہ کے بندوں کو چاہئے کہ وہ اللہ کے حکموں کے مطابق زندگی گذاریں۔

خطبہ کے فوری بعد مساجد کے باہر مسلمانوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکبادیاں  پیش کیں۔ ایک طرف  جامع مسجد میں ہزاروں کا جم غفیر نظر آیا تو وہیں نوائط کالونی تنظیم جامع مسجد بھی  ہزاروں مصلیوں سے بھری ہوئی تھی ۔ خلیفہ جامع مسجد،  مدینہ جامع مسجد، مخدوم کالونی  جمعہ مسجد اور نور جمعہ مسجد میں بھی ہزاروں مسلمانوں نے  عید کی نماز کے بعد عید کا پیغام سنا ۔

صبح نو بجے سے   ہی کافی گھروں میں  جانوروں کی قربانی کا عمل شروع ہوا اور پورے سکون اور امن و آمان کے ساتھ مسلمانوں نے  اللہ کے حضور قربانی پیش کیں۔ خیال رہے کہ  اگلے تین دن تک مسلمان  عید الاضحیٰ   منائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔