حیدرآباد: جشن میلاد النبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 9:52 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) شہر حیدرآباد میں جشن میلاد النبیؐ نہایت ہی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے کئی مقامات کو سبز پرچموں اور روشنیوں سے منور کیا گیا۔ جگہ جگہ قوالیوں اور نعتیہ کلام کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی خانہ کعبہ اور گنبد خضری کے ماڈلز بھی لگائے گئے جو لوگوں کی کشش کا سبب دیکھے گئے بالخصوص پرانا شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں سجاوٹ پر مختلف تنظیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی ہوئی دیکھی گئیں۔

مرکزی جلسہ رحمت للعالمینؐ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے دارالسلام میں کل شب آن لائن منعقد کیا گیا۔ کوویڈ وبا کے پیش نظر پہلی مرتبہ یہ جلسہ آن لائن منعقد کیا گیا جس سے علما نے خطاب کیا۔ شہر حیدر آباد کی مختلف مساجد ‘خانقاہوں‘ درگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی جلسوں کا اہتمام کیا گیا اور موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔

ہزاروں افراد نے موئے مبارک کی زیارت کی اور درود کا نذرانہ پیش کیا۔ شہر کی مرکزی مسجد مکہ مسجد میں بھی موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے صبح ہی سے میلادجلوس نکالے گئے جس میں شرکاء نے سبز پرچم لہراتے ہوئے میلاد کی خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

جلوس کے موقع پر پولیس کا معقول بندوبست بھی دیکھا گیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ نے میلادالنبیؐ کی ا ہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے خون کے عطیے کے کیمپس بھی منعقد کئے گئے۔ شہر میں مختلف مقامات پر جگہ جگہ لوگوں کے لئے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔