دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد و یکجہتی قائم ہو؛عید الفطر کے موقع پر شاہ سلمان کا امت مسلمہ کے نام پیغام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2018, 11:27 AM | خلیجی خبریں |

جدہ16؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے شوّال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک تفصیلی تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے اللہ کے بابرکت نام سے اپنا پیغام شروع کیا ہے جو رحمان اور الرحیم ہے۔ ، تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو اس جہاں کا پالنہار ہے۔اس کے بعد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ،ان کے اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ذکر کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں بہنوں ، بھائیوں اور دنیا بھر میں مسلم بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ میں اللہ تعالیٰ کے پاک گھر سے عید الفطر کے موقع پر آپ سب لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم رمضان اور روزوں کی تکمیل میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے اچھے اعمال اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔عزیز بھائیو! اللہ نے عبادت کے بعد عید کا یہ دن خوشیاں منانے کے لیے بنایا ہے۔یہ ہمدردی ، رواداری اور یک جہتی کی اقدار کے احیا کا دن ہے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کو تمام مسلمانوں کے لیے خوشیوں بھرا دن بنادے اسے ملت اسلامیہ کے لیے خیر سے بھر دے۔اللہ کی روشن کتاب کے بعد عید اس کے عظیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں سعودی مملکت کی قیادت اور الحرمین الشریفین میں لوگوں کی خدمت گزاری کا اعزاز بخشا۔ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہم مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز، ان کے بیٹوں اور اس مملکت کے بادشاہوں کی اختیار کردہ روادار اسلام کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ہم اسلامی قوم کے درمیان اتحاد اور یک جہتی کے خواہاں ہیں اور سخت گیری اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں۔ہمارے لیے اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی نعمتیں عطا کی ہیں،ہم اس پر اس کے شکر گزار ہیں اور اس سے دعا گو ہیں کہ دنیا میں ہر کہیں مسلمانوں کے حالات کو بہتر بنائے ، ہمیں نیک اور اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیں اور پوری دنیا کو ہر طرح کی برائیوں سے بچائے۔دین اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے شہداء اور وفات پا جانے والے تمام مسلمانوں پر اللہ رحم فرمائے اور ان کی بخشش فرمائے۔ وہ دعاؤں کو سننے اور قبول کرنے والا ہے‘‘۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عید الفطر پر اپنے پیغام میں ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے دس دنوں میں رحمت، دوسرے دس دنوں میں مغفرت اور تیسرے دس دنوں میں عذاب سے نجات کا پیغام ملتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے بھائی چارے اور اتحاد کا وسیلہ ثابت ہو۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ عالمِ اسلام میں مسلمانوں کو جن مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے ہم بھی بْری طرح متاثر ہیں اور ہماری خوشیوں کو بھی گرہن لگ گیا ہے۔ ہم اپنے مظلوم اور معذور افراد میں کسی قسم کا امتیاز کیے بغیر ان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان کی امداد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے عید کے پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ترک قوم، اور عالم اسلام اور انسانیت کے لئے باعثِ خیر بنے۔

ادھر ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پورے عالمِ اسلام کو عید کی مبار کباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں عیدکو دنیا بھر میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کا وسیلہ بننے کی تمنا ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پیغام میں ترک باشندوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس عید کو ترک قوم، عالم اسلام اور پوری انسانیت کیلئے باعثِ خیر بننے کی تمنا کرتا ہوں۔مسجد الحرام اورمسجد نبویؐ میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے15 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک ،انڈو نیشیا میں بھی جمعتہ المبارک کے روز عید الفطر منا ئی گئی۔برطانیہ ،فرانس ،بلجیم سمیت یورپ اور امریکہ میں مسلم اکثریت نے جمعتہ المبارک کو عید منائی۔ترکی میں بھی جمعہ کو عیدالفطر منائی گئی۔فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی گئیں۔ پیرس کی جامع مسجد نے جمعہ کو عید منانے کااعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...